بدسلوکی کا الزام : بی جے پی کی انتخابی وین پر لگے ہوئے بینر کو پھاڑنے کا معاملہ !

0
93

دیہی علاقہ بی جے پی کی انتخابی بینر پر لگے بینر پھاڑے گئے ،بدسلوکی کا الزام

دیوبند،5؍فروری(رضوان سلمانی) اسمبلی انتخابات کی تشہیر سے متعلق دیوبند کے قریبی گاؤں راجو پور میں بی جے پی کی انتخابی وین پر لگے ہوئے بینر کو پھاڑنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔یہ بھی الزام ہے کہ بینر کو پھاڑنے کے ساتھ ساتھ وین کے ڈرائیور اور ایل ای ڈی آپریٹر کے ساتھ بھی بد سلوکی کی گئی ۔اس معاملہ کو لیکر بی جے پی کارکنان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے کا رروائی کئے جانے کا مطالبہ کی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ چلتی وین میں بچوں کے لٹک جانے کیوجہ سے بینر پھٹا ہے ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ دیر شام بی جے پی کی ایل ای ڈی لگی وین انتخابی تشہیر کیلئے راجو پور گاؤں گئی تھی ۔پارٹی کارکنان کا الزام ہے کہ وین کے گاؤں پہنچتے ہی بڑی تعداد میں لوگوں نے اسے گھیر لیا اور وین واپس لے جانے کو کہا اور اسی دوران وہاں موجود بھیڑ نے وین پر لگے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بینر پھاڑ دئیے ۔

وین ڈرائیور پرنس کمار کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی وین لیکر گاؤں پہنچا تو فوراً وہاں کچھ لوگ جمع ہوگئے اور انہوں نے وین کو واپس لے جانے کے لئے کہا لیکن جب وین کچھ اور آگے بڑھی تو لوگوں نے اس کو روک لیا اور اس پر لگے بینروں پر اپنی پارٹیوں کے چناؤ نشان لگانے شروع کردئیے ۔ڈرائیور کا کہنا ہے کہ جب ان کی اس حرکت کی مخالفت کی گئی تو وہاں موجود بھیڑ نے گالی گلوچ شروع کردی اور وین میں بیٹھے ایل ای ڈی آپریٹر کے ساتھ بھی کچھ لوگوں نے بد سلوکی کا رویہ اپنایا۔ڈرائیور کا کہنا ہے کہ بعد میں اس نے اطلاع دیکر پارٹی کارکنان کو بلایا جس کے بعد بمشکل وہاں سے واپسی ہوئی ۔بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہندر سینی کا کہنا ہے کہ راجو پور گاؤں میں انتخابی تشہیر کے دوران وین میں توڑ پھوڑ کی گئی اور بینر کو پھاڑا گیا اس کے علاوہ ڈرائیور کے ساتھ بھی مار پیٹ کی گئی ۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں یہ اطلاع ملی ہے کہ مذکورہ گاؤں میں کچھ لوگ ہمارے ووٹرس کو خوفزدہ کرنے کا کا م کررہے ہیں جس کی شکایت کی جائے گی۔وہیں دوسری جانب گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ انتخابی تشہیر والی وین کو دیکھ کر وہاں بڑی تعداد میں بچے اکھٹے ہوگئے تھے اور وہ ہی بچے جوشیلے انداز وین سے لٹکنے کی کوشش کرنے لگے ۔بچوں کی اسی حرکت کیوجہ سے وین پر لگے بینر پھٹ گئے ۔کوتوالی انچارج پربھاکر کینتورا کا بھی یہی کہنا ہے کہ کچھ بچوں کے وین پر لٹکنے کی وجہ سے بینر پھٹا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس تشہیری وین کے ساتھ بی جے پی کے بوتھ صدر بھی تھے انہوں نے بھی پوچھ تاج کے دوران بینر پھٹنے کی وجہ وین سے بچوں کا لٹکنا ہی بتایا ہے ۔

Previous articleبحرِ مزاح کا شناور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پطرس بخاری
Next articleوزیر اعلیٰ نتیش کمارکامیٹنگ کے بعد ریاست میں اسکولوں اور کالجوں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ !

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here