30 دن کے روزے کا فدیہ

0
122

فتاویٰ رمضان 1443ھ (16)

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

سوال (126)
30 دن کے روزے کا فدیہ دو وقت کا کھانا یا اس کی قیمت ہو تو کتنے روپے ادا کرنے ہوں گے؟
جواب :
مجھے کیا معلوم ، آپ کس معیار کا کھانا کھاتے ہیں؟ خود فیصلہ کیجیے _

سوال (127)
سورۂ رحمٰن میں جن ‘غلمان’ (نوعمر لڑکوں ) کا تذکرہ ہے ، کیا وہ اہل کتاب(بنی اسرائیل) کے بچے ہوں گے؟
جواب :
اس چکر میں کیوں پڑے ہیں؟ کسی کے بھی ہوں _ قرآن میں ذکر ہے تو ملیں گے _

سوال (128)
ایک خاتون کے پاس زیورات ہیں ، جن کی وہ زکوٰۃ نکالتی ہے ، لیکن وہ بہت غریب ہے ، بیوہ ہے ، کئی بچے ہیں ، جن کا خرچ بہت مشکل سے پورا کرپاتی ہے _ کیا اس کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے ؟
جواب :
زکوٰۃ دینے والے کو زکوٰۃ نہیں دی جا سکتی _ آپ مذکورہ خاتون کے بچوں کو دے دیں _

سوال (129)
کیا حالتِ وضو میں ڈیلیوری کروانے سے ڈیلیوری کرنے والے عملے کا وضو باقی نہیں رہتا؟
جواب :
وضو نواقضِ وضو سے ٹوٹتا ہے ، مثلاً پیشاب پاخانہ ہونا ، ریاح خارج ہونا ، خون نکلنا وغیرہ _ ڈیلیوری کروانے سے وضو نہیں ٹوٹتا _ تھوڑا سا کامن سنس استعمال کرنا چاہیے _

سوال (130)
کیا دانت نکلوانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا ؟
جواب :
ہاں ، اگر دانت نکلوانے والا دانت یا خون نگل جائے _

Previous articleساکشی مہاراج رکن پارلیمنٹ کا ایک بار پھر اشتعال انگیز پوسٹ!
Next articleعلامہ راشد برہان پوری حیات و خدمات آن لائن توسیعی خطبہ

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here