3 ارب 60 کروڑ کا بجٹ ملا: مدارس میں۔ سائنس سماجی سائنس اور زبان کے استاد ہوں گے بحال!

0
287

بہار مدرسہ بورڈ کی طرف سے تسلیم شدہ تقریبا 400 مدرسوں میں۔ سائنس ، سماجی سائنس اور زبان کے لیے ایک ایک استاد بحال ہو ں گے۔ یعنی کل 12 ہزار اساتذہ کو بحال کیا جائے۔ بہار مدرسہ بورڈ کے چیئرمین عبد القیوم انصاری نے دلی میں ، وزارت برائے اقلیتی بہبود کی سکریٹری رینوکا کماری اور معاون سیکرٹری نگار فاطمہ حسن سے( یونی سیف)قومی ماہر تعلیم پرمیلا منوہرن کی موجودگی میں ملاقات کی۔ اس دوران اساتذہ کی بحالی کرنے اور اس پر سالانہ 3 ارب۔ 60 کروڑ کا بجٹ دیا۔ چیئرمین نے کہا کہ اگر منظوری مل جاتی ہےتو بحالی ہونےپر اساتذہ کو 6 ہزار کے بجائے ، 25 ہزار ماہانہ معاوضہ ملے گا۔

مرکزی حکومت نے بہار کے مدارس کو رول ماڈل سمجھا ہے۔ یہ سب کچھ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ ستمبر میں ملک کی مختلف ریاستوں کے 8 مدرسہ بورڈ کے چیئرمین اور افسران سے ملاقات ہوگی۔ اور انہیں بہار ماڈل کے بارے میں بتایا جائے گا۔ مرکزی حکومت کے ان عہدیداروں نے کہا کہ نجی مدرسے۔ جو لوگ متعلقہ مدرسہ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں ، وہ رجسٹر کرالیں تب ان کے طالب علموں کو سائیکل ، کپڑے اور مڈ ڈے میل کی سہولت دستیاب ہو گی.رجسٹر کرانے والے مدرسوں کو آر۔ ٹی۔ای سے دور رکھا جائے گا۔ چیئرمین نے مرکزی حکومت کے عہدیدار۔ ٹیم کو بتایا کہ بورڈ مکمل طور پر آن لائن ہو گیا ہے۔

Previous articleایک دل دہلانے والی ویڈ یوآئی سامنے۔ محبت کے نام پر دو مسلم لڑکیوں پر کیا گیاتشدد، از : م۔ج۔ن
Next articleبہار بی ایڈ کونسلنگ،تاریخ کا ہوا اعلان،للت نارائن متھلا یونیورسٹی دربھنگہ

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here