23تا 25اگست 19مراکز پر مانو کے انٹرنس ٹیسٹ کا ہوگا انعقاد!

0
118

حیدرآباد18اگست (بلاغ18ڈاٹ) مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلوں کے انٹرنس ٹسٹ 23 تا 25؍ اگست منعقد ہوں گے۔ پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کی اطلاع کے بموجب نظرِ ثانی شدہ شیڈیول کے تحت انٹرنس ٹسٹ 23، 24 اور 25 ؍ اگست کو ملک کے مختلف حصوں میں 19 مراکز پر منعقد کیے جائیں گے۔ انٹرنس ٹسٹ تینوں دن دو سیشن صبح 10 تا 12 بجے اور دوپہر میں 2 تا 4 بجے آف لائن لیا جائے گا۔ یہ ٹسٹ حیدرآباد کے علاوہ آسنسول (مغربی بنگال)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، اعظم گڑھ (اتر پردیش)، بنگلورو (کرناٹک)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، بیدر (کرناٹک)، کٹک (اڈیشہ)، دربھنگہ (بہار)، دہلی ، جموں ، کڑپہ (آندھرا پردیش)، کشن گنج (بہار)، لکھنؤ (اتر پردیش)، نوح (ہریانہ)، پٹنہ (بہار)، رانچی (جھارکھنڈ)، سنبھل (اتر پردیش)، سری نگر (جموں و کشمیر) میں لیا جائے گا۔

انٹرنس کا انعقاد وکووِڈ وباء کے پیش نظر مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمل میں لایا جارہا ہے۔امیدوار ہال ٹکٹ ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔میرٹ کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم اے، ایم ایس ڈبلیو، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) ؛ انڈر گریجویٹ بی اے، بی اے(آنرس)۔جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی ؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ برج (رابطہ) کورسز لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک شامل ہیں۔ میرٹ کے اساس کے کورسز میں فارم داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30؍ ستمبر 2021ہے۔

Previous articleاردو خاکہ “کچھ شگفتگی کچھ سنجیدگی” ایک مطالعہ( آخری قسط) از: ڈاکٹر محمد سراج اللہ تیمی
Next article“میں نہیں مانتا _ تم دہشت گرد ہو _”از: ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here