مشہور عالم و داعی شیخ عماری کا جیل میں انتقال

0
152

دیوبند، 23؍ جنوری (رضوان سلمانی) خالص علمی دعوتی شخصیت شیخ احمد العماری کا سعودی جیل میں انتقال ہوگیا ان کو تقریباً پانچ ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اورقید تنہائی میں رکھاگیا

ذرایع کے مطابق برین ہمرج ہوا اور کومے میں چلے گیے ۔آپریشن کامیاب نہ ہوسکے جبکہ علاج میں بے اعتنائی کا الزام لگایا گیا، بروقت علاج کی بہتر سہولیات فراہم نہ ہونے کے باعث تکالیف کے شکار رہے اورمرض سے نبردآزما نہ ہوسکے اور وفات کے سانحے نے دعوتی فکری عملی اور عزیمت پر عمل پیرا افراد وجماعتوں کو کرب میں مبتلا کردیا ۔

ان خیالات کا اظہارچیرمین فتویٰ آن موبائل سروس دیوبند نے مسجد نبوی کے امام کے انتقال پر عالم اسلام سے تعزیت کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا شیخ عماری مدینہ منورہ یونیورسٹی کے قرآن فیکلٹی کے ڈین رہے اور نامور محقق مشہور عالم دین تھے انہوں نے زبان وقلم سے بڑے قلم روکو اورعوام وخواص سیراب کیا ۔ اب وہ ہم میں نہ رہے لیکن ان جلائے چراغ کی روشنی مینارہ نور بنتی رہی گی ۔ عالم وداعی خطیب ومقرر مصلح ورہبر اورنیک وصالح افراد بھی آزمائے جاتے ہیں۔

Previous articleملک کے سب سے بلند قد شخص کو کیا ایس پی میں شامل، جانئے کون ہے یہ شخص۔
Next articleحضرت مولانا سجاد نعمانی نے تنازعہ کے بعد دوسرا خط لکھ کر کی وضاحت۔

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here