شوہر پر ہی بیوی پر تیزاب پھینکنے کا الزام !

0
120

بہار: خاتون پر تیزاب سے حملہ ، حالت تشویشناک ، مفرور شوہر کی پولیس کر رہی ہے تلاش
سوپول، 10 جنوری۔ سوپول ضلع کے پپر اتھانہ علاقہ میں تیزاب حملہ کے واردات کو انجام دیا گیا۔ میاں بیوی میں کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اسی سلسلے میں خاتون پر تیزاب سے حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں متاثرہ بری طرح جھلس گئی۔ متاثرہ کو تشویشناک حالت میں صدر اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا۔ وہیں ملزم واقعہ کو انجام دیکر موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعہ بہار کے سوپول کے پپرا تھانہ علاقے کے پپرا صدر کا ہے۔ جہاں ایک خاتون پر تیزاب کا حملہ ہوا ہے۔ حملے میں خاتون بری طرح جھلس گئی۔ اسے تشویشناک حالت میں پپرا پی ایچ سی لایا گیا۔ جہاں اس کی حالت کو دیکھتے ہوئے اسے سوپول ریفر کر دیا گیا۔ لیکن اس کا علاج اس اسپتال میں ممکن نہیں تھا اور ابتدائی علاج کے بعد اسے دربھنگہ ریفر کردیا گیا۔ اسی دوران ملزم شوہر واردات کو انجام دے کر موقع سے فرار ہوگیا۔ مقامی پولیس ان کی تلاش میں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس دوران خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو تنازعہ کی وجہ سے اس واقعہ کو انجام دیا گیا۔ شوہر پر ہی بیوی پر تیزاب پھینکنے کاالزام لگایا جاریا ہے۔ واضح ہو کہ تیزاب حملے میں قصور وار پائے جانے پر سخت سزا کا انتظام ہے۔ فی الحال متاثرہ کی حالت تشویشناک ہے۔ حالت بہتر ہونے کی صورت میں پولیس ان کابیان درج کر ے گی۔

Previous articleمرشد نے بھی رخت سفر باندھا! انا للہ و انا الیہ راجعون
Next articleآپ کا پاسپورٹ ہوجائے گا غیر کارکرد!

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here