یوپی ایس سی upsc کا ریزلٹ ہوا جاری

0
78

نئی دہلی: 24 ؍ ستمبر (بلاغ 18 ڈاٹ کام)

یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی)نے سی ایس ای مین 2020 کا فائنل ریزلٹ جاری کردیا ہے۔ کمیشن کی جانب سے ملک کی بیوروکریسی میں تقرری کے لیے 761 امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے۔ اس امتحان کے فائنل رزلٹ میں 25 امیدواروں نے ٹاپ کیا ہے جن میں 13 مرد اور 12 خواتین امیدوار شامل ہیں۔

یوپی ایس سی کی طرف سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق سول سروس امتحان (مینس)کا انعقاد 2021 میں کیا گیا تھا۔ اس امتحان میں کامیاب امیدواروں کا انٹرویو اگست۔ ستمبر 2021 میں مکمل ہوا۔ انٹر ویو کے بعد جن امیدواروں کا سلیکشن ہوا ان کا رول نمبر یوپی ایس سی کی ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ریزلٹ دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں!

https://www.upsc.gov.in/exams-related-info/final-result

Previous articleاسلام کے سیلِ رواں کو روک پانا اب ممکن نہیں از: ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
Next article‏وزیراعلیٰ نتیش کمارنے ان لاک 7کے لیے ٹویٹ کے ذریعے کیا اعلان!

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here