ہندوستان کے خلاف پاکستان نے پہلی بار دس 10وکٹوں سے جیت درج کر تاریخ رقم کی!

0
57

دبئی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلہ کے مہا مقابلہ میں پاکستان نے ہندوستان کو شکست دیدی ہے ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 151 رن بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنوں کا ہدف دیا ہے ۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 17.5 اوورس میں کوئی وکٹ گنوائے بغیر 152 رن بنالئے ۔ پاکستان نے 10 وکٹوں سے جیت درج کی ۔ پہلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے ہندوستان کو ہرایا ہے ۔ پہلی مرتبہ پاکستان نے ہندوستان کو اب تک کی تاریخ میں 10 وکٹوں سے ہرایا ہے ۔

152 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے دونوں سلامی بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان کریز پر جمے رہے اور اچھی بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کو جیت دلادی ۔ دونوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں بنائیں ۔ بابر اعظم 52 گیندوں پر 68 رن بنائے جبکہ محمد رضوان نے 55 گیندوں پر 79 رن بنائے ۔

اس سے پہلے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے مقررہ 20 اوورس میں 151 رن بنائے ۔ ہندوستان کو میچ کے پہلے ہی اوور میں بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ۔ سلامی بلے باز روہت شرما کھاتہ کھولے بغیر ہی شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے ۔ شاہین شاہ نے روہت کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا ۔ روہت شرما کے آوٹ ہونے کے بعد دوسرے سلامی بلے باز کے ایل راہل بھی کچھ زیادہ نہیں کرسکے ۔ وہ بھی صرف تین رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔

سوریہ کمار نے کچھ شارٹس کھیل کر امید جگائی ، مگر وہ بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹھہر سکے اور حسن علی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔ سوریہ کمار یادو نے آٹھ گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا کی مدد سے گیارہ رن بنائے ۔ سوریہ کمار کے آوٹ ہونے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی اور ریشبھ پنت نے اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی اور کچھ اچھے شارٹس کھیلے ، لیکن ریشبھ پنت 30 گیندوں پر 39 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔

وراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی اور اننگز کو سنبھالے رکھا ۔ کوہلی نے 49 گیندوں پر 57 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ رویندر جڈیجہ نے 13 ، ہاردک پانڈیا نے 11 اور بھونیشور کمار نے پانچ رن بنائے ۔

پاکستان ٹیم : بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، آصف علی ، عماد وسیم ، شاداب خان ، حسن علی ، حارث روف اور شاہین آفریدی

ہندوستان کی ٹیم : روہت شرما ، کے ایل راہل ، وراٹ کوہلی ، سوریہ کمار یادو ، ریشبھ پنت ، ہاردک پانڈیا ، رویندر جڈیجہ ، بھونیشور کمار ، محمد سمیع ، ورون چکرورتی اور جسپریت بمراہ

(بشکریہ: نیوز 18)

Previous articleاُتر پردیش میں کانگریس کی حد سے بڑھی ہوئی سرگرمیوں کے حقیقی معنیٰ کچھ اور تو نہیں ؟ از : صفدرا مام قادری
Next articleامیدوار ٹیچروں کے لیے خوشخبری، جلد ملے گی نوکری:وزیرتعلیم

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here