گیان واپی مسجد: سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ!

0
668

Gyanvapi Masjid: شیولنگ کی جگہ کو محفوظ رکھا جائے، لیکن نماز میں رکاوٹ نہ ہو: سپریم کورٹ

Gyanvapi Masjid Supreme Court: وارانسی میں کاشی وشو ناتھ مندر سے متصل گیان واپی مسجد کے سروے پر روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ اس معاملہ کی سماعت نچلی عدالت میں چل رہی ہے ، ایسے میں ضروری ہے کہ ضلع عدالت کے فیصلے کا انتظار کیا جائے

نئی دہلی : وارانسی میں کاشی وشو ناتھ مندر سے متصل گیان واپی مسجد کے سروے پر روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ اس معاملہ کی سماعت نچلی عدالت میں چل رہی ہے ، ایسے میں ضروری ہے کہ ضلع عدالت کے فیصلے کا انتظار کیا جائے ۔ اس کے ساتھ ہی گیان واپی معاملہ پر سپریم کورٹ نے وارانسی ضلع انتظامیہ کو یہ حکم دیا کہ جس جگہ شیولنگ ملا بتایا گیا ہے ، اس جگہ کو محفوظ رکھا جائے ، لیکن سیکورٹی بندوبست سے نماز میں رکاوٹ نہیں ہو ۔ عدالت عظمی نے اترپردیش سرکار سمیت سبھی فریقوں کو نوٹس بھی جاری کیا ۔

جج نے کہا کہ ہم نوٹس جاری کررہے ہیں ۔ جمعرات 19 مئی کو سماعت کریں گے ۔ اس دن سول کورٹ میں جو عرضی گزار ہیں ، ان کے وکیل کو بھی سنا جائے گا۔ ہم 16 مئی کے حکم کو محدود کررہے ہیں۔ اس کے بعد اترپردیش سرکار کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ اگر کسی نے شیولنگ پر پاوں لگا دیا تو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال متاثر ہوسکتی ہے ۔ اس پر بینچ نے کہا کہ انہوں نے نچلی عدالت کی سماعت پر روک نہیں لگائی ہے۔

اس پر یوپی سرکار کی طرف سے پیش وکیل تشار مہتا نے کہا کہ نمازی وضو خانہ میں ہاتھ پاوں دھوتے ہیں، ایسے میں وہاں اس کیس سے وابستہ کچھ اہم واقعات پیش آسکتے ہیں اور وہ تباہ ہوسکتا ہے ۔ ایس جی مہتا نے اندیشہ ظاہر کیا کہ شیولنگ کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، اس پر جج نے کہا کہ ہم تحفظ کا حکم دیں گے ۔ مہتا نے پھر کہا کہ میں اس پر کل بتانا چاہوں گا ، ہم یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے حکم کا کوئی ناپسندیدہ اثر نہ پڑے۔

اس کے بعد مسجد کمیٹی کی جانب سے پیروی کررہے حذیفہ احمدی نے کہا کہ کورٹ کے اس حکم سے جگہ کی صورتحال بدل جائے گی۔ انہوں نے کورٹ کو بتایا کہ وضو کے بغیر نماز نہیں ہوتی ، اس جگہ کا استعمال صدیوں سے ہورہا ہے ۔ اس کے بعد جج نے کہا کہ ہم جعمرات کو سماعت کریں گے ، ابھی ہم اس جگہ کے تحفظ کا حکم برقرار رکھیں گے ، جہاں شیولنگ ملنے کا دعوی کیا جارہا ہے ۔ ہم ڈی ایم کو اس کی ہدایت دیں گے ۔ اگر کوئی شیولنگ ملا ہے تو اس کا تحفظ ضروری ہے، لیکن ابھی نماز نہیں روکی جانی چاہئے۔

بتادیں کہ عدالت عظمی اترپردیش کے وارانسی میں گیان واپی ۔ شرنگار گوری کمپلیکس کے سروے کے خلاف گیان واپی مسجد انتظامیہ کی عرضی پر سماعت کررہی تھی ۔

Previous articleمسلمان اس ظلم کو ہر گز برداشت نہیں کرسکتے،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ!
Next articleسرکار نے غیر مستحقین مفت راشن خوروں کو دیا سخت الٹی میٹم، 20 مئی تک راشن کارڈ جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here