کیرئیر گائیڈئینس پروگرام کامیابی سے ہمکنار از: تنویر رضا برکاتی

1
104

برہان پور
پریس ریلیز 23 اگست 2021

مالیگاؤں مہاراشٹر کے ماہرین تعلیم اشفاق عمر، مصطفٰی برکتی، احمد ایوبی کے خطابات

آل انڈیا مومن کانفرنس شاخ برہان پور کے زیراہتمام اور دارالسرور ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی برہان پور کے اشتراک سے 21 اگست بروز سنیچر کو صبح 11 بجے گورنمنٹ اردو ہائر سیکنڈری اسکول لالباغ میں طلباء کی رہنمائی کے سلسلے میں کریئر گائیڈئینس پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ صدارت کے فرائض سینئر شاعر لطیف شاہد نے انجام دیا۔ اسکول کے پرنسپل طاہر نقاش نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے مقررین کا تعارف نیز پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

ابتدائی طور پر اسکول کی طالبات نے تلاوت، حمد، نعت، استقبالیہ گیت، حب الوطنی گیت، عورت پر تقریر، بیٹی پر نظم ثمرین بانو، امرین بانو، شیرین بانو، ناظمین بی، ثوبیہ بانو، ریحانہ بی، صائمہ بی، انعم فاطمہ نے اپنے مخصوص انداز میں پیش کیا، مسکان بانو نے اول تا آخر اپنی بے باکانہ نظامت سے پروگرام میں سماں باندھے رکھا، پورے جلسے میں کہیں بھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ کوئی طالب علم نظامت کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ تمام طالبات کی پیشکش پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔

مالیگاؤں مہاراشٹر کی معروف تعلیمی شخصیات محترم اشفاق عمر، محترم مصطفٰی برکتی، محترم احمد ایوبی صاحبان نے بچوں کے تعلیمی مسائل جیسے، اسٹڈی کیسے کریں، کون سی اسکالر شپ کیسے حاصل کریں، کون سی فیکلٹی سے کیا کیا جاسکتا ہے جیسے موضوعات پر اپنی اپنی تقاریر پیش کرکے بچوں کی رہنمائی نیز ان کے سوالات کے تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے عارف ٹھیکیدار، حافظ قمرالدین، محمود رضا، سید یعقوب، فاروق صاحب، معراج سر، جابر بھائی، رفیق گل محمد، محمد اسرائیل، وسیم سر وغیرہ موجود تھے۔ جلسے کو کامیاب بنانے میں ماسٹر شہزاد اختر، ماسٹر حاذق حسین، تنویر رضا برکاتی، عبدالرؤف نشتر، انور جمیلی، ظفر اقبال کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

23 اگست 2021

Previous articleبصیرت تنقید: ایک جائزہ از: شاداب اظہر
Next articleبہار میں اردو تحریک: چند باتیں از: کامران غنی صبا

1 COMMENT

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here