مدھوبنی، بہار(پریس ریلیز)مغربی بنگال اردو اکادمی نے سال ۲۰۱۸ء کے لیے ڈاکٹر ابرار احمد اجراوی کوقومی سطح پر وفا راشدی ایورڈ سے نوازا ہے۔ ڈاکٹر اجراوی جے این یو جیسی عالمی دانش گاہ سے ڈاکٹریٹ کرنے کے بعد فی الحال بی ایم کالج، رہیکا مدھوبنی میں صدر شعبۂ اردوکے عہدے پر فائز ہیں اور اب تک اردو زبان میں مختلف موضوعات پر سات کتابیں تالیف
کرچکے ہیں اور سو سے زائد مقالات و مضامین لکھ چکے ہیں جو ملک و بیرون ملک کے مؤقر رسائل و جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ وہ مختلف ریاستوں میں منعقد ہونے والے علمی، ادبی سیمناروں اور کانفرنسوں میں بھی شرکت کرتے رہتے ہیں۔انھیں تنقید و تحقیق کے ساتھ ترجمہ نویسی سے گہری دل چسپی ہے اور وہ عربی اور انگلش جیسی عالمی زبانوں سے ترجمہ کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ انھیں ملک کے تمام اہم اداروں اور ریاستی اکادمیوں سے انعام سے نوازا جاچکا ہے، دلی اردو اکادمی، اترپردیش اردو اکادمی، بہار اردو اکادمی نے بھی اس سے پہلے انھیں مؤقر ایوراڈ سے نوازا ہے اور ان کی عزت افزائی کی ہے۔ انھیں بنگال اردو اکادمی نے ان کی مشہور تحقیقی کتاب’’عربی ادبیات کے اردو تراجم‘‘ پر اس قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ اس خبر سے ان کے احباب، رشتہ دار اور عزیز و اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مبارک باد ی کے پیغامات اور فون مسلسل
موصول ہورہے ہیں۔ اس پر مسرت موقع پر جن اہم لوگوں نے فون پر انھیں مبارک باد دی اور ان کے تاب مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں، ان میں سابق صدر شعبۂ اردو متھلا یونی ورسٹی پروفیسر رئیس انور رحمان،پی جی شعبۂ اردو متھلا یونی ورسٹی کے موجودہ صدر پروفیسر آفتاب اشرف، ڈاکٹر امام اعظم،حقانی القاسمی،ڈاکٹر امتیاز وحید،ڈاکٹر اسلم جاوداں، ڈاکٹر آفاق عالم صدیقی،ڈاکٹر عبد السمیع بنارس یونی ورسٹی، ڈاکٹر خلیل اللہ قاسمی دیوبند،ڈاکٹر مطیع الرحمن،ڈاکٹر زر نگار،ڈاکٹر ایم، صلاح الدین صاحب،ڈاکٹر سرور کریم صاحب،ڈاکٹر کفیل نسیم،ڈاکٹر عبد الملک، ڈاکٹر قمر الدین،صدر عالم گوہر، پروفیسر محسن رضا رضوی،مولانا اعجاز عرفی قاسمی، مفتی روح اللہ قاسمی،ڈاکٹر عرفات ظفر،احمد معراج کولکاتہ، مرغوب اثر فاطمی، انور آفاقی،ڈاکٹر منور حسن کمال،شکیل سلفی، صابر رضا صاحب،ڈاکٹر فاروق اعظم قاسمی،واصف جمال،ڈاکٹر عبد الغنی،ڈاکٹر رضوان خان،ڈاکٹر احمد علی جوہر،ڈاکٹر سلمان عبد الصمد، فرحہ معید،ڈاکٹر مسرور حیدرآباد، ڈاکٹر منور راہی، ،ڈاکٹر زیبا پروین، ڈاکٹر عبد اللہ، ڈاکٹر مہتاب خان، ڈاکٹر عقیل احمد، ڈاکٹر مقبول احمد مقبول،بچہ کمار رجک، ڈاکٹر سنجیو کمار، ڈاکٹر اشوک کمار، ڈاکٹر ادیتی بھارتی، ڈاکٹر سندیب جیسوال، ڈاکٹر سندیپ یادو، لڈاکٹر کمار ویبھو،ڈاکٹر ونے کمار،للن کمار جھا اور ڈاکٹر ضیا جعفری خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔