چین نے افغانستان کوانسانی بنیادوں پرامدادی سامان فراہم کیا

0
31

کابل ، 30 ستمبر (یو این آئی) چین نے انسانی بنیادوں پر ہنگامی امدادی سامان کی ایک کھیپ افغانستان کو سونپ دی ہے ۔
چین کی طرف سے عطیہ کئے گئے امدادی سامان کی ایک کھیپ بدھ کی رات کابل بین الاقومی ہوائی اڈے پر پہنچی ، جہاں پر افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو نے ایک تقریب کے دوران اس سامان کو افغانستان کے پناہ گزین امور کے وزیر خلیل الرحمٰن کوسونپا ۔

اس دوران مسٹر وانگ نے کہا کہ بہت سی مشکلات کے درمیان چین کم وقت میں افغانستان کے لیے انسانی بینادوں پرامدادی سامان کا انتظام کرنے میں کامیاب رہا ، جس میں کمبل ، سردیوں میں استعمال کئے جانے والے جیکٹس اور دیگرسامان شامل ہے، جس کی افغانستان کے لوگوں کو فوری ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کو اشیائےخوردنی سمیت دیگرامداد سامان فراہم کرتا رہے گا۔

وہیں حقانی نے اس وقت مشکلات کا سامنا کر رہے افغانستان کے لوگوں کے لیے ہنگامی امدادی سامان فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں لڑائی کی وجہ سے اس سال کے اوائل سے اب تک 6،34،000 سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں ۔ وہیں 2012 کے بعد سے تقریبا 55 55 لاکھ افراد ہجرت کر چکے ہیں۔

( بشکریہ: یواین آئی ۔ ک ج)

Previous articleبہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ:ضروری اعلان
Next articleتحقیقی ذوق پر امن معاشرے کا ضامن از: ڈاکٹر ظفر دارک قاسمی

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here