پنچایتی انتخابات گاؤں کی ترقی وخوشحالی کے لئے انتہائی اہم:رازداں شاہد

0
68

سوجھ بوجھ ، افہام وتفہیم اور آپسی صلاح ومشورہ سے امیدواروں کو منتخب کیاجائے:رازداں شاہد

گیا24/ستمبر!
بہار میں تین سطحی پنچایتی راج اداروں کے انتخابات کے پیشِ نظر بہار کے سبھی علاقوں میں دن بدن گہما گہمی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ،َپنچایت میں صرف دیہی علاقے ہوتے ہیں لیکن اس کی ایک اہم کڑی مکھیاہوتا ہے۔ پنچایتی انتخابات گاؤں کی ترقی وخوشحالی کے لئے انتہائی اہم ہیں۔ گاؤں کی ترقی کا دارومدار، پنچایتوں پر ہوتاہے۔ گاؤں سطح پر ہونے والا ہر کام پنچایتی اداروں کے ذریعہ ہی کیاجاتاہے۔ ان انتخابات کا تعلق ایک گاؤں یاوارڈ سے ہے، توبہتری اسی میں ہے کہ سوجھ بوجھ ، افہام وتفہیم اور آپسی صلاح ومشورہ سے چند امیدواروں کو ہی منتخب کیاجائے۔ تو امیدواروں کا انتخاب کرتے وقت چند چیزوں کا خیال ضرور رکھاجانا چاہئے۔

کوشش رہے کہ امیدوار تعلیم یافتہ ہو، بااخلاق، باکردار ہو، غریب پرورہو، لوگوں کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتا ہو، ذمہ داری کو بخوبی نبھا سکے،حکومت کی طرف سے چلائی جارہی اسکیموں کے بار ے میں عوام کو بیدارکرے اور مستحقین تک اس کا فائیدہ پہنچاسکے۔پنچایت یا وارڈ کے اندر رہ رہے ہر طبقہ کے لوگوں کوایک ساتھ لیکر چلے۔سبھی کی رائے کا احترام کرنے والاہو۔رائے دہندگان کو چاہئے کہ وہ وقتی طور پر پیسے یا کسی اور حقیرمفاد کی لالچ میں آکر بغیر سوچے سمجھے اپنے ووٹ کا غلط استعمال نہ کریں۔عام لوگوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ اگر آج ووٹ کا سودا کیا تو پھر پانچ برس تک پچھتانا پڑے گا۔

پنچایتی انتخابات میں ہر ایک شخص کا ووٹ قیمتی ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ ہم ایک معاشرہ کا حصہ ہیں،یہیں جینا اور یہیں مرنا ہے۔ ان اداروں میں انہیں اشخاص کو چن کر بھیجا جائے کہ جوواقعی اِس کے مستحق ہیں۔ ہر ووٹر ووٹ ڈالنے سے پہلے سوچے کہ وہ کسی خاص امیدوار کو ووٹ کیوں ڈال رہا ہے؟ کیا وہ اپنے ذاتی مقاصد یا مفادات کی خاطر تو کسی خاص نمائندے یا جماعت کو ووٹ نہیں دے رہا؟ ووٹ ڈالتے وقت اگر لوگ یہ طے کرلیں کہ وہ آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو ووٹ دینے کی بجائے اس بار ووٹ ذاتی پسند ناپسند پر نہیں، بلکہگاوئںکے مفاد اور مستقبل کی خاطر دیں گے تو محض ان کی زندگی ہی بہتر نہیں ہوگی، بلکہ یہ گائوں بھی ترقی کرسکتا ہے۔
رازداںشاہد، آبگلہ، گیا ،بہار۔

Previous articleمہاراشٹر کے تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کا اعلان !
Next articleملک بھر میں اردومیڈیم سے یو۔پی۔ایس۔سی امتحان میں کامیاب ہونے والے اس سال کے اکلوتے امیدوار!

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here