ٹرین کے10ڈبے پٹری سے اترے،دومسافر زخمی!

0
75

پون ایکسپریس ٹرین کے10ڈبے پٹری سے اترے،دومسافر زخمی

مبئی،4اپریل۔مہاراشٹر میں ناسک کے قریب لہاوٹ اور دیولالی اسٹیشن کے درمیان اتواردوپہرلوک مانیہ تلک ،جے نگر ایکسپریس ٹرین کے10ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی طبی اور امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں۔ سنٹرل ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ حادثہ دوپہر تقریباً 3.10منٹ پر بھوساول میں پیش آیا۔ اس سلسلے میں سنٹرل ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ ایکسیڈنٹ ریلیف ٹرین کو

منماڈ سے روانہ کیاگیا جبکہ طبی آلات سے متعلق ریلیف ٹرین بھوساول سے روانہ کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اگت پوری سے میڈیکل وین کو بھی موقع پر روانہ کیا گیا ۔افسران نے بتایا اس حادثے میں کہ مکیش کمار مہتو (48) کے دائیں گھٹنے میں فریکچر ہوا ہے اور اسے قریبی جیرام اسپتال میں داخل کرایا گیاہے، جبکہ ایک اور مسافر لکشمی چند (52) کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، افسران نے بتایا کہ مسافروں کے لیے کئی ہیلپ لائن نمبر جاری کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ چھترپتی شیواجی ٹرمنل پر 022-22694040اور 022-67455993، ناسک روڈ اسٹیشن پر 0253-2465816، بھوساول اسٹیشن پر 02582-220167 اورڈیزاسٹر منیجمنٹ روم میں54173 پر کال کرکے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

Previous articleاشتعال انگیز ٹوئٹ کرنے والوں پر پولیس کا شکنجہ!
Next articleبھارتی کھیل میں بڑی تبدیلی!

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here