وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر حملہ!

0
767

(دہلی کے وزیر اعلی کجریوال کی رہائش گاہ پر حملہ، ’آپ‘ کا الزام- بی جے پی کیجریوال کو مروانا چاہتی ہے)

نئی دہلی: دہلی پولیس کی موجودگی میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے کے دوران وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر نصب سکورٹی بیریئر اور سی سی ٹی وی کیمرے ٹوڑے گئے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کا الزام ہے کہ بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں نے اروند کیجریوال کے گھر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ سماج دشمن عناصر نے دہلی میں وزیر اعلی کے گھر پر حملہ کرکے CCTV کیمرے اور سیکورٹی بیریئر کو توڑ دیا ہے۔ دوسری طرف عآپ لیڈر سنجے سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال جی کی رہائش گاہ پر بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا ہے اور انہیں روکنے کے بجائے دہلی پولیس ان کے ساتھ کھڑی نظر آئی ۔

بی جے پی والوں یاد رکھنا، سب کا حساب ہوگا، یہ جمہوریت ہے، یہاں وقت آنے پر لوگ آپ کو ووٹ کی لاٹھیوں سے پیٹیںگے۔دراصل بی جے پی کارکنوں نے آج اروند کیجریوال کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ یہ مظاہرہ کشمیری پنڈتوں کے قتل عام کا مذاق اڑانے کے لیے کیا گیا۔ لیکن اس مظاہرے کے بعد توڑ پھوڑ کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ نیزاس معاملے میں دہلی پولیس نے تقریباً 70 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔

Previous articleانسانوں کی تقسیم
Next articleرمضان المبارک کا استقبال کیسے کریں؟

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here