وزیر اعلی خود دورہ کرکے لیں گے جائزہ: وزیر اعلی نتیش کمار

0
43

پٹنہ 17: (بلاغ 18 ڈاٹ کام)
اب تک کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم آج۔70 آکسیجن پلانٹوں کا بھی کریں گے افتتاح ۔وزیر صحت منگل پانڈے نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کی ہدایت پر وزیر اعظم نریندر مودی کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر 17 ستمبر کو ایک روزہ خصوصی کرونا ٹیکہ کاری مہم چلائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ اس ٹیکہ کاری مہم میں کنکڑ باغ واقع پاٹلی پترا کمپلیکس میں شامل ہوں گے اور مستفدین سے روبروبھی ہوں گے ۔اس دوران وزیر اعلی ریاست کے مختلف صدر اور سب ڈویژنل اسپتالوں میں بنے 70 آکسیجن جنریشن پلانٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔

پانڈے نے کہا کہ ریاست میں کرونا کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت نہ صرف ٹیکہ کاری میں تیزی لارہا ہے بلکہ ہر ممکن ضروری قدم اٹھا رہی ہے۔ٹیکہ کاری پر وزیراعلی کا خصوصی زور ہے اور وہ لگاتار خود اس کی مانیٹرنگ بھی کر رہے ہیں۔

Previous articleافلاطون اور ارسطو کا نظریۂ نقل: تقابل اور تجزیہ از : ڈاکٹرابرار احمد اجراوی
Next articleحملہ آورکون؟ از : مولاناخالدسیف اللہ رحمانی

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here