وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں ۲۱ ایجنڈوں پر لگی مہر!

0
356

پٹنہ : ۲۲ ستمبر (اسٹاف رپورٹر) آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ہوئی کا بینہ کی میٹنگ میں ۲۱ اہم ایجنڈوں پر مہر لگی ہے۔ اس میں بہار کا بینہ نے نشہ بندی، دستورالعمل ۲۰۲۱ء کو منظوری دی ہے۔ وہیں ریاست میں سال ۲۰۲۲ء کے لیے سرکاری دفاتر میں چھٹی کی منظوری دی گئی ہے۔

ساتھ ہی بہار جیل اکسرے ٹیکنیشین دستور العمل ۲۰۲۱ کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے اسکولوں میں محکمہ تعلیم کی طرف سے چلائے جارہے منصوبوں کی رقم کی ڈی بی ٹی کے توسط سے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں ۷۵ فیصد حاضری کی لازمیت کو ایک بار پھر ختم کردیا گیا ہے۔ وہیں بہار ریاستی ہینڈ لوم اور ہینڈ کرافٹ کا رپوریشن اور بہار ریاستی میڈیسین اینڈ کیمیکل ڈیولپمنٹ کا رپوریشن کے ملازمین کے لیے ۷۷ کروڑ ۵ لاکھ ۲۶ ہزار روپے منظور کیے گئے ہیں ۔

اس کے ساتھ ہی میٹنگ میں یکم جولائی سے بڑھے ہوئے مہنگائی بھتے کی ادائیگی اکتوبر سے کرنے کو بھی منظور دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ۸۳۸۶ فیزیکل ہیلتھ ایجوکیشن انسٹر کٹر کی بحالی کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ ۸۳۸۶ پرائمری اسکولوں میں ایک ایک فیزیکل انسرکٹر کا تقرر ہوگا جنھیں ۸ ہزار روپئے کی تنخواہ ادا کی جائے گی۔

Previous articleمولوی ذکاء اللہ ۔الہ آباد یونیورسٹی کے پہلے استاد از : پروفیسر صالحہ رشید
Next articleبہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کا ضروری اعلان!

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here