واشنگٹن میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی اسرائیل کی امداد بند کرنے کا مطالبہ

0
104
واشنگٹن میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی اسرائیل کی امداد بند کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی اسرائیل کی امداد بند کرنے کا مطالبہ


واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہفتے کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی میں مظاہرین نے اسرائیل کے لیے امریکی امداد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔لنکن میموریل کے احاطے میں لگ بھگ ایک ہزار سے زائد مظاہرین جمع ہوئے جنہوں نے فلسطین کے پرچم اور پلے کارڈز اْٹھا رکھے تھے۔ریلی کا اہتمام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان غزہ میں 11 روز تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد سیز فائر ہوا تھا۔خبر رساں ادارے ‘ اے ایف پی’ کے مطابق ریلی میں شریک ایک وکیل شریف سلمی نے کہا کہ “ہم آج امریکی حکومت کو یہ واضح پیغام دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں کہ اسرائیل کو کسی نتائج کا سامنا کیے بغیر امداد دینے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ “ہم ہر اس سیاست دان کی مخالفت کریں گے جو اسرائیل کو ہتھیار دینے کی حمایت کرے گا۔ ہم اس کے خلاف ووٹ دیں گے، ہم ایسے سیاست دان کے مخالف کو فنڈز دیں گے یہاں تک کہ ہم اْنہیں عہدے سے ہٹا نہیں دیتے۔

Previous articleقرآن مجید کے ایک نقطہ اور شوشہ میں بھی تبدیلی نہیں ہوسکتی
Next articleمولانا شاہین جمالی۔لوگ تجھے کیسے بھلا پائیں گے

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here