“میں نہیں مانتا _ تم دہشت گرد ہو _”از: ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

0
174

” ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے _ ہم نے اپنے خلاف لڑنے والے تمام لوگوں کو معاف کر دیا ہے _ دشمنیاں ختم ہو گئی ہیں _ ہم کوئی اندرونی یا بیرونی دشمن نہیں چاہتے _”

“میں نہیں مانتا _ تم دہشت گرد ہو _”

” ہم غیر ملکی سفارت خانوں ، اداروں اور لوگوں کی املاک کی حفاظت کریں گے _”

“میں نہیں مانتا _ تم دہشت گرد ہو _”

“ ہم کوئی تنازع اور کوئی جنگ دہرانا نہیں چاہتے _”

“میں نہیں مانتا _ تم دہشت گرد ہو”

” لوگ ملک چھوڑ کر نہ جائیں ، جیسے پہلے کام کررہے تھے ، اب بھی کریں _ ہم انہیں پورا تحفّظ فراہم کریں گے _ ”

“میں نہیں مانتا _ تم دہشت گرد ہو _”

” ہم اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے _ یہاں رہ کر کوئی دوسرے ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں نہیں انجام دے سکتا _”

“میں نہیں مانتا _ تم دہشت گرد ہو _”

” ہم ملکی معیشت کی ترقی اور خوش حالی کے لیے تمام طبقات اور افراد کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں _”

“میں نہیں مانتا _ تم دہشت گرد ہو _”

” ہم ایک مضبوط حکومت قائم کریں گے اور اس میں کسی بھی افغان سیاست دان کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا _”

“میں نہیں مانتا _ تم دہشت گرد ہو _”

” ہم خواتین کو اسلامی اصولوں کے تحت تمام حقوق فراہم کریں گے _ وہ گھر سے باہر جاسکتی ہیں _ انہیں تعلیم حاصل کرنے اور کام کرنے کی آزادی ہوگی _

“میں نہیں مانتا _ تم دہشت گرد ہو”

” خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں ، جہاں معاشرے کو ان کی ضرورت ہے ، خدمات انجام دینے کا موقع دیا جائے گا _ ملک کے سیاسی نظام میں بھی ان کو شامل کیا جائے گا _ ”

“میں نہیں مانتا _ تم دہشت گرد ہو”

” پرائیوٹ میڈیا کو آزادی دی جائے گی _ وہ غیر جانب دارانہ انداز میں کام جاری رکھ سکتا ہے _”

“میں نہیں مانتا _ تم دہشت گرد ہو”

” ہمارے یہاں جن ممالک نے انوسمنٹ کر رکھا ہے اور ان کے پروجیکٹس چل رہے ہیں وہ اطمینان سے آئیں اور اپنے پروجیکٹس مکمل کریں _ ہم انہیں پورا تحفّظ فراہم کریں گے _

“میں نہیں مانتا _ تم دہشت گرد ہو”

” نہ مانو ، لیکن تمھیں ماننا پڑے گا ، آج نہیں تو کل _”

Previous article23تا 25اگست 19مراکز پر مانو کے انٹرنس ٹیسٹ کا ہوگا انعقاد!
Next articleطنز و مزاح” دیوار” ​از: ڈاکٹر محمد شاہنواز عالم

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here