حیدرآباد2ستمبر (بلاغ18ڈاٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے فالو آن کورسز انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے طلبہ کے لیے سال دوم اور سال آخر کی فیس کی ادائیگی کے لیے پورٹل 3؍ ستمبر 2021 ء سے کھولا جارہا ہے۔ پروفیسر ابوالکلام ، ڈائرکٹر ، نظامت کے مطابق فیس ادائیگی کا پورٹل 31؍ اکتوبر تک کھلا رہے گا۔ تمام طلبہ جو سال دوم یا سال آخر میں زیر تعلیم ہیں یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر رجسٹریشن کرتے ہوئے اپنی فیس جمع کرادیں۔
حالیہ پوسٹ
مشہور پوسٹ
- Advertisement -