مولانااحمدولی فیصل رحمانی کے ہاتھوں مولانارضاءالرحمن رحمانی کی کتاب’اردوصحیح لکھیے‘ کااجرا

0
107

مونگیر: اردواملاکی درستگی کے لئے اہم کتاب”اردوصحیح لکھیے“ کااجراءخانقاہ رحمانی مونگیرکے سجادہ نشیں حضرت مولانااحمدولی فیصل رحمانی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔یہ کتاب جامعہ رحمانی کے استاذاورممتازاہل قلم مولانارضاءالرحمن رحمانی کی تحریرکردہ ہے۔اس موقعہ پرسجادہ نشیں محترم نے طلبہ جامعہ رحمانی کومتوجہ کیاکہ وہ اس کتاب کوضروراپنے پاس رکھیں اوراستفادہ کریں۔نیزلکھنے پڑھنے والوں کواسے ضرورپڑھناچاہیے۔انہوں نے مولانارضاءالرحمن صاحب کواس کے لئے مبارکبادبھی پیش کی اوردعاﺅں سے نوازا۔رسم اجراءکے موقعہ پرجامعہ رحمانی کے اساتذہ،طلبہ اورواردین وصادرین کی بڑی تعدادجمع تھی۔

خاص بات یہ ہے کہ اس کتاب کاقیمتی مقدمہ امیرشریعت مفکراسلام حضرت مولانامحمدولی رحمانی ؒنے لکھاہے اورمولانارضاءالرحمن صاحب کی کاوش کوبے حد پسند فرمایا ہے۔

امیر شریعتؒ نے صاحب کتاب کی کاوشوں کی تحسین اورکتاب کی تعریف کرتے ہوئے لکھاہے کہ ”اردو صحیح لکھئے“ میں یہ بتایاگیاہے کہ عام طور پر یہ غلطیاں کہاں کہاں ہوتی ہیں اور لکھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے، علامتےں کیا ہیں اور ان کا استعمال کہاں کہاں کس کس طریقہ پر ہوتا ہے۔کچھ کلمات اور جملے ایسے ہیں جنھیں عام طور پر اردو میں بھی بولا اور لکھا جاتا ہے، مگر اس میں غلطیاں عام ہیں۔امیرشریعتؒ نے لکھاہے کہ میرے عزیز مولانا رضاءالرحمن صاحب رحمانی سلمہ اﷲ، زبان وادب کا اچھا ذوق رکھتے ہیں اور برسوں سے جامعہ رحمانی مونگےر کے طلبہ کی زبان اور قلم کی اصلاح اور مشق کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے یہ رسالہ اپنے طویل تجربہ کے پیشِ نظر محنت سے مرتب کیا ہے اور ایجابی انداز میں صحیح چیزوں کو پیش کیا ہے۔ امید ہے کہ نہ صرف اردو سیکھنے والے اس رسالہ سے فائدہ اٹھائیں گے اور اپنی غلطیوں کی خود اصلاح کریں گے بلکہ وہ حضرات بھی اس ”خشک تحفہ“ کو دل سے قبول کریں گے، جو ”صحیح اردو“ کو ذریعہ ترسیل بناتے ہیں۔

Previous articleنعت شاہ کونین اور ریحانہ عاطفؔ: از : ڈاکٹر راحتؔ مظاہری،قاسمی
Next articleدوبچوں کےبینک اکاؤنٹ میں900کروڑ،جانیں کیسے آئی اتنی بڑی رقم ؟

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here