منزل کی جستجو میں منزل پہ ہی نظر ہے از: حامد حسین

0
385

منزل کی جستجو میں منزل پہ ہی نظر ہے
پتھر ہیں میل کے جو اسکی نہیں خبر ہے

یوں تو بچپن سے ہی مقابلےمیں شرکت کا عادی رہا ہوں۔ مقابلہ چھوٹا ہو یا بڑا اس میں حصہ لینے کو ہم اپنے باعث فخر سمجھتے ہیں۔

ہندوستان کے صوبہ کرناٹک کے ایک مشہور شہر بھٹکل سے ایک آن لائن نعتیہ مقابلے کا حصہ بننا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں مساہمین نے شرکت کی۔

ہم نےاپنی بساط بھر مقابلے کی تیاری کی۔ اور ایک منٹ کی آڈیو بذریعے واٹس ایپ منتظم مقابلہ کو ارسال کر دی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ‘‘کہکشاں‘‘ جو خوش نوایان قوم کی ایک انجمن ہے۔ جس میں ہندوستان بھر کے خوش گلو اورخوش الحان افراد کے ذریعے معیاری کلام کو رواج دیا جاتا ہے۔ دھیرے دھیرے اس انجمن نے ترقی کی۔ اور سوشل میڈیا میں اعتبار و وقار قائم کیا۔ دوسرے لوگوں سے اپنی راہ مختلف بنائی۔ فحش اور لا یعنی گانوں کے مقابلے میں صالح ادب کو فروغ دیا۔ ایسے پلیٹ فارم پر کسی مقابلے میں امتیازی مقام حاصل کرنا کم بڑی بات نہیں ہوتی۔
نتائج کے اعلان کے متعینہ وقت کا انتظار تو صبر کے ساتھ کیا۔ لیکن جوں جوں اس اعلان میں تاخیر ہوتی گئی، دل کی دھڑکن توں توں تیزی کے ساتھ بڑھتی رہی۔
آخر کار بروز سنیچر اس سلسلے کا اختتام ہوا۔ نتائج کا اعلان ہمارے لیے باعث مسرت ہوا۔ کیونکہ علیا کے مساہمین میں ناچیز کا نام سر فہرست تھا۔
آپ بھی اس ویڈیو کو سن کر اپنی قیمتی راے سے نوازیں !

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں

Previous articleدرس و تدریس کی راہوں میں [حصّہ سوم] از:صفدر امام قادری
Next article“کتاب زندگی “میر ے مطالعہ کی روشنی میں عبدالرحیم برہولیاوی

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here