ملک و قوم کا دارومدار نوجوانوں پر ہے از: وششٹ نارائن سنگھ (پٹنہ)

0
133

آج بروز جمعرات/ 19/ اگست 2021 کو جے ڈی یو کے سینئر قدآور لیڈر، راجیہ سبھا ایم، پی، جنتادل یونائیٹیڈ کے سابق ریاستی صدر جناب وششٹ نارائن سنگھ صاحب نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق جوائنٹ سیکرٹری مسٹر تبریز حسن کو جے ڈی یو پارٹی میں شمولیت پر پھول مالا پہنا کر استقبال کیا اور پردیش اپادیکچھ یوا جنتادل یونائیٹیڈ کی نئی ذمہ داری سونپی۔ اس موقع پر جناب وششٹ نارائن سنگھ صاحب نے مسٹر تبریز حسن کے لئے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے سماجی اصولوں کی پاسداری کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر میدان میں نوجوان اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس لئے میدان سیاست میں بھی ان کی سخت ضرورت ہے۔ ظاہر ہے ملک و قوم کا دارومدار نوجوانوں پر ہے تو انہیں سیاست کی بھی اہم ذمہ داری لینی ہوگی اور اپنے سماج اور اس کی ترقی کے بارے میں فکر کرنی ہوگی۔ اس لئے ابھی جنتادل یونائیٹیڈ پارٹی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں جوڑ رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو سماج کی خدمت کرنے موقع ملے۔

جناب وششٹ نارائن سنگھ صاحب نے اپنی مختصر گفتگو کے دوران فرمایا کہ سیاست کو سماج کی خدمت کے جذبے سے عبادت کی طرح کرنے کی ضرورت ہے۔ آج جو فکری پسماندگی، بے راہ روی اور موقع پرستی کی سیاست حاوی ہوتی جارہی ہے، اس سے بچنے کی ضرورت ہے۔ سیاست میں فیشن بازی اچھی چیز نہیں۔ عجلت اور جلدبازی سے بھی گریز کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ کے اندر سماج کی خدمت کا سچا ہمدردانہ جذبہ پیدا نہیں ہوا تو آپ ایک اچھے ہردلعزیز لیڈر کبھی نہیں بن سکتے۔ اس میدان میں آپ کو اپنی جان، وقت، اور بہت کچھ سماج کے لئے قربان کرنا پڑتا ہے۔ یہی قربانی آپ کی اصل پہچان ہوتی ہے۔ اس طرح جناب وششٹ نارائن سنگھ صاحب نے اپنی مختصر گفتگو میں بہت ہی کارآمد باتیں کیں۔ انھوں نے مسٹر تبریز حسن کی مثبت سوچ اور سماج وادی فکر پر اپنی بے پناہ مسرت و شادمانی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ جناب تبریز حسن! آپ سے ہم اور ہمارے سماج کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ اس لئے آپ پوری طرح کمربستہ ہوکر میدان میں آئیے۔ آپ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں جوائنٹ سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ آپ کے پاس بھی طلباء کے درمیان سیاست کرنے کا ایک انوکھا تجربہ ہے۔ آپ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیے۔ ہم سب آپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

اس موقع پر وہاں انکت تیواری، ریاستی صدر یوا جنتادل یونائیٹیڈ، سید نظم ریاستی جنرل سیکرٹری جنتادل یونائیٹیڈ، شاداب عالم، چھاتر ریاستی صدر جنتادل یونائیٹیڈ، ڈاکٹر احمد علی جوہر، اسسٹنٹ پروفیسر، جے، این، کالج، نہرا، دربھنگہ اور جنتادل یونائیٹیڈ پارٹی سے جڑے دیگر لوگ موجود تھے۔

Previous articleذرہ ذرہ کربلا منظر بہ منظر تشنگی از: توصیف خان
Next articleاہلِ قلم کے لیے سنہرا موقع! توجہ فرمائیں

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here