ملک بھر میں اردومیڈیم سے یو۔پی۔ایس۔سی امتحان میں کامیاب ہونے والے اس سال کے اکلوتے امیدوار!

0
1248

جلگاؤں( سعیدپٹیل)رب کائنات میں ہر انسان اپنی زندگی میں کئ خواب دیکھتا ہے۔لیکن ان خوابوں کو سچ کرکے دیکھانے کے لیئے کڑی محنت ،لگن اور ضد کی ضرورت ہوتی ہیں۔اسی محنت کے بل پر دھولیہ کے عاصم خان لیاقت خان اس نوجوان نے یو۔پی۔ایس۔سی امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرکے اردو کے بازیگر بن گئے۔

عاصم خان انھوں نے مرکزی سول سروسیسز بورڈ کی جانب سے لیئے گئے امتحان میں قومی سطح پر ٥٥٨ ویں رینک حاصل کی۔جس میں قابل ذکر اور اہم بات یہ رہی کہ ان کی پوری تعلیم بذریعے اردوزبان میں ہوئی۔اس طرح یو۔پیایس۔سی امتحان بھی اردو میں ہی دیا۔ملک بھر میں اردو ذریعے تعلیم میں امتحان کامیاب ہونے والے امسال عاصم خان اکلوتے امیدوار ہے۔اس سے قبل وہ ملاقات کے اہل تھے۔لیکن آخری فہرست میں انتخاب نہ ہوسکا تھا۔

لیکن انھوں نے شکست کو فتح میں تبدیل کرنے کی ضد قائم رکھتے ہوۓ اس سال آخری فہرست میں مقام پایا۔ضد سے مشق کی اور زبان کوئی دقت نہیں اس کا اعلی ثبوت دیتے ہوۓ امتحان میں اردو زبان کے بازیگر ٹھہرے۔اسی طرح ناکام ہوگئے تب بھی دوبار محنت و جدوجہد کرنے سے کامیابی ضرور ملتی ہے۔

ان کی اس کوشش والی کہانی میں بازی گری  کا سبق ملتا ہے۔ان کے والد دھولیہ بلدیہ اعظمی میں مدرس تھے۔جو اب سبکدوش ہوچکے ہے۔جبکہ والدہ بھی معلمہ تھیں۔جن کا سترہ ماہ قبل انتقال ہوچکا ہیں۔دھولیہ ضلع سمیت پورے علاقہ خاندیش کے اس سپوت نے اعلی تعلیم کی جو شمع روشن کی ہے اس کی روشنی یقینی طور پر دور۔دور تک روشنی بکھیریں گی۔ان کی اس شاندار کامیابی نے ضلع دھولیہ کا نام روشن کیا ہے۔

فوٹو کیپشن :عاصم خان لیاقت خان یو۔پی۔ایس۔سی ٢٠٢١ ء کامیاب رینک ٥٥٨ اردو میڈیم طالب علم دھولیہ

(بشکریہ: ثنا نیوز)

Previous articleپنچایتی انتخابات گاؤں کی ترقی وخوشحالی کے لئے انتہائی اہم:رازداں شاہد
Next articleآخر علماء کی گرفتاری کا سلسلہ کب بند ہوگا! از: جاوید اختر بھارتی

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here