مظہر وسطوی کی شعری تصنیف ” پۓ تفہیم ” کا اجرا 12 اکتوبر کو مہوا ( ویشالی ) میں

0
87

(حاجی پور ، نمائندہ ) اردو کے جواں سال شاعر مظہر وسطوی کی شعری تصنیف ” پۓ تفہیم ” کی رسم اجرا مہوا کے آکسفورڈ پبلک اسکول ( دیسری روڈ ) کے وسیع ہال میں کل مورخہ 12 اکتوبر کو انجام دی جائے گی۔

معروف ادیب شاعر اور صحافی ڈاکٹر عطا عابدی کی صدارت اور ڈاکٹر عارف حسن وسطوی کی نظامت میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں جناب امتیاز احمد کریمی رکن بہار پبلک سروس کمیشن پٹنہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہونگے جبکہ مہمان اعزازی کی حیثیت سے مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی ، ڈاکٹر ریحان غنی ، ڈاکٹر اسلم جاوداں ، ڈاکٹر بدر محمدی ، جناب نظرالاسلام نظمی ، پروفیسر حافظ توقیر سیفی ، ڈاکٹر کامران غنی صبا اور پروفیسر ناظم قادری کی شرکت ہونے جارہی ہے ۔

اس موقع پر ایک محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد ہوگا جس میں
بشر رحیمی ، حنیف اختر ، عبد اللہ امام می ، پریم ناتھ بسمل ، اعجاز عادل ، اظہر احمدی اور ناز عزیز اپنے کلام سے سامعین کو نوازیں گے ۔تقریب کے داعی اور مظہر وسطوی کے والد گرامی جناب انظار الحسن وسطوی نے اردو شعر و ادب کے شائقین سے رسم اجرا اور مشاعرے کی محفل میں شرکت کی پر خلوص گزارش کی ہے۔

Previous articleمولانا مظہر الحق عربی وفارسی یونیورسٹی کے نظام امتحانات کا اعلان!
Next articleڈاکٹر ظفر الاسلام خان دار المصنفین کے ناظم منتخب۔ محمد انس اصلاحی

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here