مرکزی حکومت نے اٹھایا بڑا قدم

0
328

(اومیکرون کے بڑھتے خطرے کے باعث حکومت نے کہا: 11 ممالک کو خطرے کے زمرے میں رکھا گیا، ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ لازمی)

نئی دہلی ،02؍ دسمبر : دنیا بھر میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان، حکومت ہند نے بیداری کے طور پر کئی قدم اٹھائے ہیں۔ ان میں سے ایک ان متاثرہ ممالک سے سفر کرنے والے لوگوں کی سخت اسکریننگ ہے۔ شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے لوک سبھا میں سرمائی اجلاس کے دوران جمعرات کو کہا کہ حکومت نے 11 ممالک کو خطرے کے زمرے میں رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن ممالک کو اس خطرے کے زمرے میں رکھا گیا ہے ان میں یورپ کے تمام ممالک بشمول برطانیہ – جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، برازیل، چین، ماریشس، نیوزی لینڈ، زمبابوے، سنگاپور، ہانگ کانگ اور اسرائیل شامل ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ اومیکرون کے نئی قسم سے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان ممالک میں کورونا انفیکشن کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

ایسے میں مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے جمعرات کی صبح ہوائی اڈے کی اسکریننگ کے سلسلے میں ریاستی حکومتوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میں ایئرپورٹ کے افسران نے بھی شرکت کی۔

Previous articleملک میں لاکھوں بچے غذائی قلت کا شکار،ذمہ دار کون؟
Next articleودھان سبھا میں خوب ہوا ہنگامہ

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here