مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ کے خواہشمند کے لیے سنہرا موقع!

0
1604

ماشاءاللہ اس بار مدینہ یونیورسٹی سے پچاس سے زائد نیپالی بچوں کی منظوری آئی ہے، اور انڈیا سے تو اس سے کہیں زیادہ، اس لئے جس بھی طلباء کو یہاں پڑھنے کی خواہش ہے اور اس کے پاس عالمیت یا فضیلت, دورہ حدیث، مدرسہ بورڈ یا ہائی اسکول کی سند ہے وہ ضرور اپلائی کریں 90% منظوری آنے کا امکان ہے ان شاءاللہ

بہت سے دوست ایسے ہیں جو یہ سوچ کر اپلائی نہیں کرتے کہ پتہ نہیں منظوری آئے گی یا نہیں، تو ایسے دوستوں کو کہوں گا کہ اگر آپ اپلائی کرتے ہیں، تو اس میں آپ کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہے، تو پھر ایسا سوچنا ہی غلط ہے کہ منظوری آئے گی یا نہیں، اللہ تعالیٰ کا نام لیکر قدم آگے بڑھانا چاہئیے باقی اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں یہی موقع ہے جس میں آپ سبقت لے جاسکتے ہیں،

ہاں اس میں کوئی شک نہیں کہ جن اداروں کا معادلہ یا الحاق ہے مدینہ یونیورسٹی سے وہاں کے طلباء کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے، اور انکی منظوری زیادہ آتی ہے، لیکن جن اداروں کا معادلہ نہیں ہے، وہاں کے بچوں کی بھی منظوری آتی ہے، جنکی تعداد آپ مدینہ یونیورسٹی میں دیکھ سکتے ہیں، مدارسِ اسلامیہ کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم دلانے کے لئے سعودی حکومت اور سعودی جامعات کی پیش رفت قابل تحسین ہے، جہاں وہ اپنی استعداد کے مطابق کلیہ ماجستیر اور دکتورہ کرسکتے ہیں اسکالرشپ کے ساتھ، یہ واقعی سعودی حکومت کا دین اسلام کی نشرو اشاعت اور دعوت و تبلیغ کے لیے جدوجہد اور قربانی قابلِ تعریف ہے، اللہ اس کا اسے اجرعظیم عطا فرمائے،
www.iu.edu.sa
داخلہ بھیجنے کا مكمل طريقه كار (video tutorial)

انٹرویو کے بعد درخواست کی تکمیل کا طریقہ کار

درخواست کے مختلف 8سٹیٹس اور ان کے متعلق معلومات

داخلہ بھیجنے کے لیے لنک :
https://admission.iu.edu.sa/WelcomePortal.aspx
مزید تفصیلات کے لیے ، یہ لنک دیکھیں :
http://forum.mohaddis.com/threads/26242

راشد سیف اللہ

Previous articleجھارکھنڈ میں نشہ آور ادویات اور ہمارا معاشرہ از: طاہر ندوی
Next articleبے روزگاری اور مہنگائی کے سوال پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here