مدرسہ کو لے کر وزیر اعلیٰ نے دیا بڑا بیان!

0
450

(ہم نے آسام میں 800 مدرسوں کو ختم کر دیا، جو باقی ہیں ان پر نظر رکھیں عوام! ہیمنت بسوا سرما)

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے بیان کو نیوز ایجنسی اے این آئی نے ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے آسام سے 800 مدروں کو ختم کر دیا لیکن ریاست میں ابھی متعدد قومی مدارس موجود ہیں۔ شہریوں اور والدین کو ان مدرسوں پر نظر رکھنی چاہئے کہ وہاں کیا پڑھایا جا رہا ہے۔

موریگاؤں ضلع کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) اپرنا این کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عرف مفتی مصطفی کے زیر انتظام مویرا باڑی علاقے میں جامع الہدی مدرسہ کو آج منہدم کر دیا گیا ہے۔ آ پ کو بتادیں کہ حال ہی میں بنگلہ دیش میں مقیم دہشت گرد تنظیم انصار اللہ بنگلہ ٹیم اینڈ اے کیو آئی ایس کے ساتھ روابط کے الزام میں مفتی مصطفی کو گرفتار کیا گیا تھا،۔

Previous articleسرسید کی تاویلیں اور ہندستانی مسلمانوں کا مستقبل (انقلابِ ستّاون کے حوالے سے)
Next articleکیا مولانا مودودی کی فکر تشدّد اور دہشت گردی کو فروغ دینے والی ہے؟

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here