رضوان احمد کی کتاب’’کتاب کائنات‘‘

0
57

از: بلاغ18 ڈاٹ کام
’’کتاب کائنات‘‘رضوان احمد کی مرتب کردہ کتاب ہے جس میں وقت کے اہم اور قد آور ناقدجناب حقانی القاسمی کی بکھری ہوئی تحریروں کو یکجاکرنے کی کوشش کی گئی ہے۔حقانی القاسمی کے گہر بار قلم کی جلوہ سامانی کتاب میں شامل تبصروں اور تقریظوں میں موجود ہے۔ موضوعاتی تنوع، علمی وسعت، مطالعے کی گہرائی اور اسلوب کی اثر انگیزی سے ’’کتاب کائنات‘‘مملو ہے۔ 462 ؍ صفحات پر مشتمل اس کتاب کو مرتب کرتے ہوئے رضوان احمد نے جس جانکاہی کا مظاہرہ کیا ہے وہ یقینا قابلِ داد ہے۔ ویسے بھی تدوین کا کام بہت پتّہ ماری کا ہے۔ یہاں جنوں اور حوصلے کی ضرورت ہے جس کا عمدہ مظاہرہ رضوان احمد نے کیا ہے۔دس ابواب میں جس طرح تحریروں کو تقسیم کیا گیا وہ قاری کے لیے مفید اور کار آمد ہے ۔اردو ادب میں یہ کتاب اہم اضافہ ہے جس کی پذیرائی ہونی چاہیے۔

Previous articleمنوررانا کی کتاب ’’ماں‘‘
Next articleوبائی اَموات کے بعد کی دُنیا: نیند کیوں رات بھر نہیں آتی

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here