قرآن مجید کے ایک نقطہ اور شوشہ میں بھی تبدیلی نہیں ہوسکتی

0
188
قرآن مجید کے ایک نقطہ اور شوشہ میں بھی تبدیلی نہیں ہوسکتی

قرآن مجید کے ایک نقطہ اور شوشہ میں بھی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ وسیم رضوی کے بیہودہ بیان پرمولانا خالد سیف اللہ رحمانی کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکا ردعمل


واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق قرآن مجید سے متعلق وسیم رضوی کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجی جانے والی آخری کتاب ہے، جو ایک ایک حرف کے ساتھ محفوظ ہے اور قیامت تک محفوظ رہے گا، خود اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے، اس لئے وسیم رضوی کا قرآن مجید میں تحریف کا منصوبہ محض ایک بیہودہ کوشش ہے، جو کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، اِس قسم کی کوشش پہلے بھی حکومتِ اسرائیل کی طرف سے ہوئی ہے اور مختلف دشمنانِ اسلام نے اس کی ناکام سعی کی ہے، اور اب بھی یہ کوشش ناکام ونامراد ہی رہے گی، یہ ایک شیطانی فکر ہے جو خالقِ کائنات سے لڑنے کے مترادف ہے، وسیم رضوی نے وزیر اعظم کو جو خط لکھا ہے اور قرآن طبع کرانے کا جو دعویٰ کیا ہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس کی سخت مذمت کرتا ہے اور اس نے اس کو نظر میں رکھا ہے، ضرورت کے مطابق اس سلسلہ میں قدم اٹھائے گا

Previous articleادائے خلیل کی اتباعِ ایمانی
Next articleواشنگٹن میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی اسرائیل کی امداد بند کرنے کا مطالبہ

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here