قرآن کریم کا سب سے بڑا اعجاز انسانی قلوب کی کیفیت کا تبدیل ہوجانا ہے!

294
88

قرآن کریم کا سب سے بڑا اعجاز انسانی قلوب کی کیفیت کا تبدیل ہوجانا ہے ،محمد مستقیم قاسمی بلرام پوری ،
مدرسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ میں، دلشاد احمد کے تکمیل حفظ قرآن مقدس کے موقع پر تقریب کا انعقاد،

دھن گھٹا سنت کبیر نگر
عقیل احمد خان
تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع کے مدرسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ میں حافظ دلشاد احمد ابن رحمت علی کے تکمیل حفظ قرآن مقدس کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت مولانا ابوالحسن مظاہری اور سرپرستی مولانا محمد وسیم قاسمی ندوی نے فرمائی۔ جبکہ نظامت کے فرائض مولانا نظام الدین نے بخوبی انجام دیا پروگرام کے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مقدس سے حافظ دلشاد احمد اور شہنشاہ ترنم و مداح خیرالانام مولانا محمد قاسمی ندوی، اسد مہتاب، اور نبی رحم کی نعت و منقبت سے باظابطہ پروگرام کا آغاز عمل میں آیا پروگرام کے خصوصی مقرر مولانا محمد حسان قاسمی نے اپنے پر مغز خطاب کے دوران کہا کہ مزکورہ مدرسہ میں قاری عبد الوھاب کی زیر نگرانی میں حافظ دلشاد احمد ابن رحمت اللہ نے محض تین ماہ میں بیس پارہ قرآن مقدس کو حفظ کر کے اپنے سینے میں محفوظ کرلیا ہے اور آج پورے قرآن کے حافظ بن گئے ہیں اور علمائے کرام کے مقدس ہاتھوں سے دستار فضیلت سے بھی نوازا گیا ہے

انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے کہ یہ وہ کتاب ہے جس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے۔ اور اس میں ہدایت کے راستے بتلائے گئے ہیں۔ اللہ نے بہت سے صحیفے نازل کئے۔ لیکن قرآن کے علاوہ کسی دوسری آسمانی کتابوں کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ نے نہیں لی ہے۔ فقط قرآن مجید کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ نے لے رکھی ہے اس لئے یہ کتاب تمام شرور و فتن سےمحفوظ کردی گئی ہے مولانا محمد مستقیم قاسمی بلرام پوری نے کہاکہ

قرآن کریم کا سب سے بڑا اعجاز انسانی قلوب کی کیفیت کا تبدیل ہوجانا ہے انھوں نے کہا کہ

قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نے اتنا آسان کردیا ہے کہ ایک چھوٹا سا بچہ بھی اس کتاب کو زبانی یاد کرلیتا ہے۔ یہ وہ کتاب ہے اس کے پڑھنے میں لذت و چاشنی ملتی ہی رہتی ہے کبھی اس سے جی نہیں گھبراتا کبھی اس سے طبیعت میں اکتاہٹ نہیں ہوتی۔ قرآن نورِہدایت ہے قرآن اللہ کا کلام ہےقرآن میں حق و باطل کے مابین فرق کو واضح انداز میں بتلادیا گیا ہے۔ مولانا عبد الواحد قاسمی نے

ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص پرمسلسل عذابِ قبر ہو رہا تھا۔ ایک دن اچانک فرشتوں کو اللہ کی جانب سے حکم دیا گیا کہ آج سے اس شخص پر سے عذاب قبر اٹھا لیا جائے۔ اس پر حیران ہوکر فرشتوں نے اللہ سے دریافت کیا کہ اس شخص پر سے عذابِ قبر اٹھانے کی آخرکیا وجہ ہو سکتی ہے تو ان فرشتوں کو بتایا گیا کہ اس شخص کے بیٹے نے آج سے قرآن پڑھنے کی شروعات کردی ہے۔ آج اس کے بیٹے نے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ لیا ہے۔

جس کی وجہ سے اس شخص کے اوپر سے عذاب قبر ہٹالیا گیا ہے یہ قرآن کی ہی عظمت و برکت ہے جس سے عذاب قبر ہٹا لیا جاتا ہے اس موقع پر مدرسہ کے پرینسپل عزیز اللہ صدیقی ،مولانا ندیم ثاقبی ، حافظ ثناءاللہ ،حافظ محمد سلیم ،ماسٹر طفیل احمد ،قاری صغیر احمد ،حافظ عبد الرشید ، حافظ آفتاب آلم ،مزکورہ مدرسہ کے منیجر منشی محمد حسین ، مولانا زبیر احمد قاسمی ، حافظ عقیل احمد خان ، سمیت پروگرام میں گاؤں کے تمام مرد خواتین نے ہوئے اس پروگرام میں بہتر انداز اور جوش خروش کے ساتھ شرکت کی اور مولانا ابوالحسن مظاہری کی رقت آمیز دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Previous articleالیکشن کمیشن کا بڑا قدم ، گھر لوٹنے کی ضرورت نہیں!
Next articleاعلان: 2023-25 سیشن کا فارم آن لائن شائع ہوچکا ہے۔ عزیز طلبہ و طالبات ویب سائٹ پر جاکر جلد از جلد فارم بھر لیں۔

294 COMMENTS

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here