قرآن مقدس کا حفظ عظیم معجزہ : مولانا مجیب بستوی

0
107

سمریاواں ( سنت کبیر نگر)

(عقیل احمد خان)

مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام سمریاواں بازار ایک تقریب تکمیل تحفیظ القرآن کی شاعر اسلام بزرگ عالم دین مولانا مجیب بستوی صدر انجمن افکار ادب کی صدارت میں منعقد ہوئی،جس میں محمد اسعد ابن فیروز احمد ساکن سکرا حکیم پوسٹ رام پور ضلع بستی نے اپنے استاد قاری اختر علی نسیمی کے زیر نگرانی کم عمری میں حفظ قرآن مکمل کرلیا،اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مجلس مولانا مجیب بستوی نے مذکورہ طالب علم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا

کہ خدا کا بڑا انعام ہے کہ قرآن مقدس کو چھوٹے چھوٹے بچے کم عمری ہی میں اپنے سینے میں سجا لیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حفظ قرآن خدا کا بڑا عطیہ ہے،مذہبی لحاظ سے سب سے بڑا علم قرآن کا علم ہے،قرآن کو پڑھ کر اپنے سینوں کو مزین کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے،اگر کسی مسلمان کے دل میں قرآن پاک کچھ بھی آیات محفوظ نہیں ہے تو وہ ویران گھر کی طرح ہے،اس لئے ہر فرد قرآن کا کچھ حصہ اپنے سینے میں محفوظ رکھے،

اس موقع پر حافظ ریاض احمد حمیدی،مولانا حکیم شہزاد احمد ندوی،حافظ توحید احمد،مولانا نور محمد،حافظ جاوید احمد سمیت کئ لوگ موجود رہے _

Previous articleانقلابی شاعر حبیب جالب
Next articleمسلمان مایوس نہیں ، رجائیت پسند ہوتا ہے

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here