فیس بک پر ہوا پیار، شادی کیلئے سری لنکا سے پہنچی آندھرا پردیش

2
41
Facebook

سیما۔انجو کے بعد سرحد پار کے معاشقہ کی ایک اور کہانی: فیس بک پر ہوا پیار، شادی کیلئے سری لنکا سے پہنچی آندھرا پردیش
Cross Border Love Story: پچیس سال کی سری لنکائی خاتون شیو کماری وگنیشوری اپنے چھ سال پرانے فیس بک دوست 28 سالہ لکشمن سے شادی کرنے کیلئے ہندوستان آئی ہے۔

تروپتی : سیما حیدر سے لے کر انجو اور پولینڈ سے جھارکھنڈ آئی باربرا تک کی کہانی ابھی موضوع بحث بنی ہی ہوئی ہے کہ اس درمیان ایک اور خاتون کے ذریعہ اپنے پیار کو حاصل کرنے کیلئے سرحد پار کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک 25 سال کی سری لنکائی خاتون شیو کماری وگنیشوری اپنے چھ سال پرانے فیس بک دوست 28 سالہ لکشمن سے شادی کرنے کیلئے ہندوستان آئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چتور ضلع کے رہنے والے لکشمن سے خاتون نے شادی کرلی ہے ۔ خاتون سیاحتی ویزا پر ہندوستان آئی تھی ۔ ہفتہ کو جیسے ہی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، پولیس نے ہدایت دی کہ وہ 15 اگست کو اپنے ویزا کی مدت ختم ہونے سے پہلے ملک چھوڑ دیں یا مدت میں اضافہ کی مانگ کریں ۔

سیما ۔ سچن اور انجو ۔ نصر اللہ کے ہندوستان ۔ پاکستان سرحد پار معاشقہ اور بعد میں ان کی شادی کے واقعات کے بعد چتور کے واقعہ نے مقامی لوگوں کے درمیان گہری دلچسپی پیدا کردی ہے ۔ شادی کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد وگنیشوری آٹھ جولائی کو آندھرا پردیش آگئی ۔ اس جوڑے نے 20 جولائی کو چتور ضلع کے وی کوٹا کے ایک مندر میں شادی کرلی ۔ وی کوٹا ڈویزن کے ارماکل پلے کے راج مستری لکشمن کی 2017 میں فیس بک پر سری لنکا کی وگنیشوری سے ملاقات ہوئی تھی۔ وگنیشوری آٹھ جولائی کو سیاحتی ویزے پر کولمبو سے چنئی پہنچی۔ لکشمن اس کو لینے کیلئے چنئی گیا۔ لکشمن کے اہل خانہ کی رضامندی سے 20 جولائی کو ان کی شادی ہوگئی ۔

Previous articleبہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیئرمین نامزد
Next articleان منظور شدہ مدارس پر ہوگی کارروائی،۳۸ مدارس پر لٹک سکتاہے تالا

2 COMMENTS

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here