ویشالی ضلع کے مشہور و معروف اور سلفی مسلک کے ایک جید عالم دین فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالمتین اشرف عمری مدنی مدظلہ العالی کے وفات کے چند ماہ بعد ان کے حیات و خدمات اور افکار و خیالات پر مبنی ایک جامع مضامین کا مجموعہ نہایت عمدہ کتاب کی شکل میں بہت ہی جلد منظر عام پر آ رہا ہے۔
جسے کافی سلیقے سے سجانے اور ترتیب دینے کا کام ویشالی ضلع کے نامور دانشور اور سیاسی و سماجی خدمت گزار ابوبکر صدیقی کر رہے ہیں۔
اللہ تعالی مزید انہیں اچھے کام کرنے کا حوصلہ دے۔ اور دنیا و آخرت میں اس کا نعم البدل اجر عطا کرے۔ آمین
مزید ان کے علاوہ انہیں مولانا کے دوست و احباب، عزیز و اقارب اور بے شمار رشتے داروں کی بے پناہ حمایتیں حاصل ہے۔خواہشمند دانشوران وقلم کار حضرات سے مودبانہ گزارش ہے کہ ان کی زندگی کے کسی بھی پہلوؤں پر جڑی ہوئی یادیں اور معلومات کو قلم بند کرنے اور اس کتاب میں مضمون کو شامل کرانے کے لئے ابوبکر صدیقی سے ان کے موبائل اور واٹس ایپ نمبر 9470047400 پر کسی بھی وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
یا پھر براہ راست اُن کے ای میل آئی ڈی abubakarsiddiquee@gmail.com پر اپنے مضامین کو ایک ماہ کے اندر ارسال کیا جا سکتا ہے۔