علی گڑھ مسلم یونیورسٹی: میں سیٹوں کا ہوا اضافہ!

0
145

اے ایم یو: ایم بی بی ایس سیٹ میں اضافہ، طبی دنیا کے لیے بڑی خبر،جانیں کتنی سیٹوں کا ہوا اضافہ؟

علی گڑھ (ایجنسی ):علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے بتایا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اس سال ایم بی بی ایس سیٹ 150 سے بڑھا کر 200 کر دے گی۔ سیٹ کے اضافے کے بعد انفراسٹرکچر اور اساتذہ کے اضافےپر بھی قدم اٹھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیو رسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) اے ایم یو کا حصہ ہے، اس کالج میں اب دو سو بچے ایم بھی بی ایس بن پائیں گے۔ پروفیسرپروفیسر طارق منصور کے مطابق

نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) نے ایم بی بی ایس نشستوں کی تعداد بڑھانے کے لیے اے ایم یو کی درخواست بھی قبول کرلی ہے۔ تاہم،عمل درآمد اگلے سال سے این ایم سی کے عہدیداروں کے معائنے کے سروے کے بعد کیا جائے گا۔ بتادیں کہ پروفیسر طارق منصور وائس چانسلر بننے سے پہلے اسی کالج کے پرنسپل تھے۔

(بشکریہ: روز نامہ راشٹریہ سہارا)

Previous articleوزیر اعلیٰ کی کرسی خطرے میں!
Next articleسید محمد اشرف ایک تعارف۔۔ از: انسان گروپ مغربی بنگال

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here