طلبہ وطالبات کے لئے سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کا سنہرا موقع!

0
36

مسلم اقلیت طلبہ وطالبات کے لئے سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کا سنہرا موقع: مہجورُالقَادری

نوادہ ( محمد سُلطان اختر) بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ضلع نوادہ کے صدر مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری نے اپنے ایک پریس ریلیز جاری کرکے بتایا کہ حکومت بہار کی طرف سے مسلم اقلیت طلبہ وطالبات کے لئے کئی ساری اسکیمیں چلائی جارہی ہیں اس کا خاص مقصد ہے کہ مسلم طلباء تعلیم کے حصول کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں اور تعلیم یافتہ بن کر ملک کا ایک اچھا شہری بن کر ملک و ملت کی ترقی میں حصّہ دار بنیں،

اسی سلسلے میں بہار حکومت نے ایک اسکیم چلائی ہے جس سے بے روزگار انٹر و مولوی پاس مسلم لڑکے اور لڑکیوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے وظیفہ ملے گا ساتھ ہی ایسے طلباء جو غریبی کے سبب جو انٹر یا مولوی پاس کرکے آگے کی تعلیم حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں ویسے غریب طلبہ وطالبات کو آگے کی تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے یک مشت چار لاکھ روپے بہار سرکارلون دینے جارہی ہے اس کے لئے چند ضروری دستاویزات کی ضرورت پڑے گی

جس میں دسویں اور بارہویں ( فوقانیہ ،مولوی ) پاس سرٹیفکیٹ،آدھار کارڈ، بینک پاس ، رہائشی سرٹیفکیٹ دو تصویر اور اسکول،کالج و ملحقہ مدرسوں کے CLC کے ساتھ نوادہ نیابس اسٹینڈ بدھول کے پاس DRCC آفس میں جانا ہے مزید معلومات کے لئے جناب نجمی امام کے موبائل نمبر 7542009168 پر رابطہ کرسکتے ہیں مولانا مہجورُالقَادری نے زور دے کر کہا اس اسکیم سے سرکاری مدارس کے مدرسین اور سکول و کالج کے پرنسپل زیادہ سے زیادہ مسلم طلبہ وطالبات کو روشناس کرائیں تاکہ مستحقین اس اسکیم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

Previous articleنسوانی ادب کا ایک منفرد نام ۔ڈاکٹر کشور جہاں زیدی
Next articleراجا سنگھ کالج کے طلبہ/طالبات نے تقریری مقابلے میں شاندار مظاہرہ کیا

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here