(پنجاب کالجوں کے لیے وزیراعلی وظیفہ اسکیم کے نفاذ پر لگی مہر)
چنڈی گڑھ یکم دسمبر (ایجنسی) پنجاب کابینہ نے سرکاری کالجوں میں اعلی تعلیم کے لئے مکھیا منتری وظیفہ اسکیم کے نفاذ کو منظوری دے دی ہے ۔
جہاں یہ اسکیم غریب طلبہ بالخصوص عام زمرے کے ذہین طلبہ کی مدد کرے گی وہیں یہ اعلی تعلیم کے میدان میں ٹوٹل انرولمینٹ ریشو ( جی ای آر) کو بہتر بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہوگی اس اسکیم سے 36. 05کروڑ روپے کا سالانہ مالی خرچ آئے گا۔ وزیراعلی چرنجیت چنی کی صدارت میں آج کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلہ میں فیصلہ کیا گیا ۔
یہ اسکیم صرف سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا پر لاگو ہوگی۔ وظیفہ کی رقم یکساں اور یونیورسٹی کی جمع کردہ فیس کے تناسب سے ہوگی۔