”کتاب کائنات” مرتبہ رضوان احمد پر منظوم تاثرات- از: احمد علی برقی اعظمی

3
172

عہد حاضر کے ممتاز اور بیدار مغز قلمکار نقاد اور مبصر محترم حقانی القاسمی کے تبصروں اور تقاریظ پر مشتمل تازہ ترین کتاب بعنوان کتاب کائنات مرتبہ رضوان احمد پر منظوم تاثرات
احمد علی برقی اعظمی

تبصروں تقریظ پر مبنی ہے یہ ایسی کتاب
جس میں ہے ادبی کتب کا روح پرور احتساب

ہے عیاں حقانی کا اس سے عیاں زور قلم
اردو دنیا میں نہیں جن کا کہیں کوئی جواب

اس کی ہر تقریظ میں ہے ندرت فکرونظر
تبصروں کا ہے یہ بیحد خوبصورت انتخاب

ہے مؤلف کابھی بیحد دلنشیں ذوق سلیم
کاوش رضوان احمد ہے نہایت کامیاب

جن ادیبوں کی کتابوں کے ہیں اس میں تجزیے
تبصروں سے بڑھ گئی ہے اور ان کی آب و تاب

تبصروں کا اس میں ہے اسلوب بیحد دلپذیر
اس سے بڑھ کر ہو نہیں سکتی کوئی نقد کتاب

شخصیت حقانی کی اس دور میں ہے عبقری
کارناموں سے ہیں برقی اپنے جو عزت مآب

Previous article’’رشیدحسن خاں کی غالبؔ شناسی‘‘:ایک تجزیہ- از:امام الدین امامؔ
Next articleاسلامی تصوف کے سرچشمے فارسی: زین الدین کیانی نژاد:ترجمہ- از:مولوی ولی اللہ محمد آبادی (سیوان)

3 COMMENTS

  1. بلاغ عصری ادب کی ہے ایسی ویب سائٹ
    جہاں میں کرتی ہے اردو کی راہ جو ہموار
    ہیں سب کے ورد زباں آج جس کے مندرجات
    ہیں آسمان ادب پر وہ مطلع انوار
    احمد علی برقی اعظمی

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here