جہاں دیکھوں وہاں پاؤں میں تنہائی یہ تنہائی
نہ جانے کس طرف لیکر مجھے آئی یہ تنہائی
ہوئے تھے گم کہیں شاید ہم اس دنیا کے میلے میں
ہے ہم کو پھر ہمیں سے ہی ملا لائی یہ تنہائی
اکیلا یہ مجھے اک پل کبھی ہونے نہیں دے گی
رہے گی زندگی بھر ساتھ تنہائی یہ تنہائی
یہی اب سوچ کر اس کو گلے ہم نے لگایا ہے
کہ اپنی جان دے کے ہم نے ہے پائی یہ تنہائی
بھری محفل میں جی اپنا نہیں لگتا ہے کیوں تنظیم
یوں لگتا ہے طبعیت کو مرے بھائی یہ تنہائی
دوحہ قطر
سلام مسنون
کمال کر دیا بھائی۔کیا ہی خوبصورت اشعار
مکمل غزل اک لئئے میں ہے ۔۔کیا کہنے
طالب دعا
✍?….. #نون_میم : #نؔورمحمد_بن_بشیر
شکریہ بھائی۔۔ آپ ہی سے سیکھنے کی کوشش کی ہے
شکریہ بھائی ۔۔۔ آپ ہی سے سیکھ کر کی کوشش کی ہے-