سینئر صحافی ایم ودود ساجد روزنامہ’انقلاب‘ نارتھ ایڈیشن کے نئے ایڈیٹر منتخب

0
117

نئی دہلی: اردو کے سینئر صحافی جناب ایم ودود ساجد کو روزنامہ انقلاب نارتھ ایڈیشن کا نیا ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ان سے پہلے اس کی ادارت شکیل حسن شمسی کررہے تھے،جو ابھی دو دن قبل ہی ریٹائر ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ودود ساجد طویل صحافتی تجربات رکھتے ہیں اور اس سے قبل ہفت روزہ’’نئی دنیا‘‘،’’ویوز ٹائمز‘‘ اور روزنامہ’’قومی سلامتی‘‘ وغیرہ متعدد قومی سطح کے اخباروں میں بطور مدیر خدمت انجام دے چکے ہیں اور سیاسی و سماجی موضوعات پر ان کے کالمز ملک بھر کے اخبارات میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ ودود ساجد ملک کے بصیرت مند،بے باک اور سنجیدہ تجزیہ نگاروں میں شمار ہوتے ہیں جن کی تحریریں عوام و خواص میں یکساں طورپر مقبول ہیں اور انھیں ہر طبقے میں پڑھا جاتا رہا ہے۔ انھیں ’’انقلاب‘‘ جیسے بڑے اردو اخبار کا ایڈیٹر منتخب کیا جانا یقیناً ایک خوش آیند قدم ہے اور امید کی جانی چاہیے کہ ان کی ادارت میں نہ صرف اس اخبار کی مقبولیت و شہرت میں چار چاند لگے گا بلکہ مجموعی طورپر اردو صحافت کو بھی ان کے تجربات سے فائدہ ہوگا۔

ان کے ایڈیٹر منتخب ہونے پر محبانِ اردو صحافت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ انھیں مبارکباد پیش کررہے ہیں۔(یہ بھی پڑھیں!حرف آخر از: شکیل شمسی)

Previous article“روح تک آ گئی تاثیر مسیحائی کی” پروین شاکر ۔انتخاب از : محمد عثمان
Next articleاحمد کمال حشمی ایک تعارف از: “انسان گروپ”مغربی بنگال

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here