سیاست میں ایسا بھی ہوتا ہے۔جان کر رہ جایئں گے حیران!

0
91

یہ ایک خاکروب کے بیٹے کی کہانی ہے!!!

لابھ سنگھ اگوکے: انڈیا کی پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں چرن جیت سنگھ چنی کو شکست دینے والے نومنتحب سیاستدان۔

عام آدمی پارٹی نے انڈیا میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں بھاری فتح حاصل کر لی ہے اور اب وہ پنجاب میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔

انڈین پنجاب کی اسمبلی میں انتخابی نتائج ایک سیاسی سونامی سے کم نہیں۔ پرکاش سنگھ، کیپٹن امریندر سنگھ، چرن جیت سنگھ چنی اور نوجوت سنگھ جیسی بڑی سیاسی شخصیات کو عام آدمی پارٹی کے عام سے امیدواروں نے شکست سے دوچار کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے دو نئے چہرے کون سے ہیں جنھوں نے پنجاب میں بڑے بڑے سیاسی برج الٹ دیے ہیں، آئیے دیکھتے ہیں۔

لابھ سنگھ اگوکے – بدھوڑ
لابھ سنگھ اگوکے نے پنجاب کے موجودہ وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ کو بدھوڑ کی نشسن پر شکست دی ہے۔ پینتیس سالہ لابھ سنگھ اگوکے بدھوڑ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار تھے۔

لابھ سنگھ بدھوڑ کے علاقے اگوکے گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ایک موبائل فون شاپ پر کام کرتے تھے۔ لابھ سنگھ کے والد کھیتوں میں مزدوری کرتے ہیں اور ان کی والدہ گاؤں کے سرکاری سکول میں صفائی کا کام کرتی ہیں۔

اگوکے نے 2013 میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

لابھ سنگھ اگوکے نے 2017 کے انتخابات میں پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار پرمل سنگھ خالصہ کی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا۔

پرمل سنگھ خالصہ پہلے کھیرا دھڑے میں شامل ہوئے اور پھر کانگریس میں شامل ہو گئے۔

اب کی بار عام آدمی پارٹی نے لابھ سنگھ اگوکے کو پارٹی کا ٹکٹ دیا اور انھوں نے چرن جیت سنگھ کو بھاری مارجن سے ہرا دیا ہے۔

Previous articleاساتذہ کی بھرتی کا عمل دوبارہ شروع
Next articleبہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کا اہم اعلان!

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here