سپریم کورٹ کا بڑا قدم

0
179

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے لکھیم پور کھیری تشدد واقعہ کا ازخود نوٹس لیا ہے ۔ اب اس معاملہ کی سماعت کل یعنی جمعرات کو چیف جسٹس کی عدالت میں ہوگی ۔ لکھیم پور کھیری میں 3 اکتوبر کو تشدد کے واقعہ کو لے کر سپریم کورٹ سے کارروائی کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا ۔ لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے احتجاج کے دوران ہوئے تشدد میں آٹھ افراد کی موت ہوگئی تھی۔ اس سے قبل کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے بدھ کو لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت عظمی کو اس معاملہ پر از خود نوٹس لیتے ہوئے قدم اٹھانا چاہئے ۔ اس کے علاوہ منگل کو سپریم کورٹ کو ایک خط بھی لکھا گیا ، جس میں 3 اکتوبر کے واقعہ کے معاملہ میں سپریم کورٹ کی نگرانی میں اعلیٰ سطحی عدالتی جانچ کی درخواست کی گئی تھی ۔

دو وکیلوں نے خط لکھ کر چیف جسٹس این وی رمن سے درخواست کی کہ اس کو مفاد عامہ کی درخواست کے طور پر لیا جائے تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے ۔ اس میں وزارت داخلہ اور پولیس کو اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے اور واقعہ میں مبینہ طور پر شامل افراد کو سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔

Previous articleحکومت کسانوں کے قاتلوں کو تحفظ دے رہی ہے: کجریوال
Next articleکہنہ مشق شاعر اشرف یعقوبی کا شعری مجموعہ ’’پاگل ہوا پردے میں ہے‘‘پر ایک نظر از: مظفرنازنیں

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here