سپریم کورٹ کا اوپینین ہی اردو ٹی ای ٹی کا رزلٹ جاری کرنے کیلئے کافی ہےحکومت بہانہ بازی نہ کرے ،نہیں تو زبردست احتجاج ہوگا:امجدی

0
97

پٹنہ:(پریس ریلیز) ہندوستان کا یہ پہلامسئلہ ہے جہاں رزلٹ دیکر امیدواروں کی زندگی کے ساتھ کھیلواڑ کیا گیا اور بارہ ہزار امیدواروں کو فیل کردیا یہ صرف مسلم سمجھ کر کیا گیا ۔ بہار میں مسلمانوں کی لڑائی لڑنے والا اور آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ہے یہ بات پورے بہار کے مسلمان جان رہے ہیں لیکن اردو ٹی ای ٹی کے مسئلے سے یہ بات اور صاف ہوگئی ہے کہ بہار میں

مسلمانوں کا لیڈر اور اردو کا رہبر و رہنما کوئی نہیں ہے صرف اخبار میں بیان دینے سے کوئی رہبر نہیں ہوتا یہ ساری باتیں اردو بنگلہ اسپیشل ٹی ای ٹی سنگھ کے ریاستی صڈر مفتی حسن رضا امجدی نے کہا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رزلٹ جاری کرنے کیلئے حکومت سپریم کورت کے سرکاری وکیل سے اوپنین بھی آج سے تین سال پہلے منگوا لیا اسکے باوجود بھی مسلم بچے بچیوں کا رزلٹ جاری نہیں ہورہا ہے حکومت ہند ی ٹی ای ٹی امیدواروں کا ہر کام کر رہی ہے لیکن اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کے مسئلے کا حل کیلئے وقت

نہیں ہے۔ ہمیں شرم آتی ہے کہ کہ مسلم ایم ایل اے اور ایم ایل سی مسلمانوں کی حیثیت سے حکومت میں ہیں اور ملسم کا مسئلہ حل نہیں کروا رہے ہیں اللہ اسکا حساب ضرور لے گا آگے مفتی حسن رضا امجدی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلی نے کئی بار رزلٹ جاری کرنے کا یقین دہانی کرایا آج پورے بہار کے بارہ ہزار اردو ٹی ای ٹی امیدوار انصاف کی نگاہوں سے وزیراعلی کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ امیدوار مسلسل سات سالوں سے رزلٹ جاری کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ رزلٹ جاری کرنے کیلئے سپریم کورٹ کا اوپنین ہی کافی ہے حکومت بہانہ بازی نہ کرے نہیں تو پورے بہار کی تنظیمیں اور بارہ ہزار امیدوار حکومت کے خلاف زبردست احتجا کریںگے۔

Previous articleجو کرے اتحاد کی بات: پوچھو اس سے مسلک کیا ہے!!از:جاوید اختر بھارتی
Next articleصحابۂ کرامؓ اور اہل بیت اطہار کا باہمی تعلق (دوسری قسط)از:مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here