سنگھو بارڈر قتل کیس! جانیں کس نے کی ذمے داری قبول!

0
149

نئی دہلی 15اکتوبر نہنگ سربجیت سنگھ نے سنگھو بارڈر قتل کیس میں قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خودسپردگی کردی ہے۔اسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور میڈیکل کروانے کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سربجیت سنگھ نے پولیس کے سامنے دعویٰ کیا کہ قتل کے پیچھے اس کاہاتھ تھا۔ اس نے ہاتھ کاٹنے اور قتل کی ذمہ داری قبول کی۔

پولیس کے مطابق اب سربجیت سے پوچھ گچھ میں یہ معلوم کیا جائے گا کہ اس وقت اس کے ساتھ وہاں کون موجود تھا۔ پولیس ان تمام ویڈیوز کو بھی اسکین کر رہی ہے جن میں یہ پایا جا رہا ہے کہ قتل کتنی بے دردی سے کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ تفتیش میں مزید لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اگر کوئی ملزم قتل میں ملوث پایا گیا تو اسے بھی گرفتار کیا جائے گا۔

Previous article‘نجیب کی جدوجہد مظلومیت کی لڑائی نہیں’؛ ایس آئی او کی ‘نجیب کے لئے انصاف’ کانفرنس میں طلبا اور سماجی شخصیات کا اظہار خیال
Next articleآئی پی ایلipl 2021 چنئی سپر کنگ کے نام!

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here