درخواست نویسی کا طریقہ

0
770

درخواست کا لفظ فارسی سے اردو میں مستعمل ہوا ۔ درخواست کا لفظ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ۔ درخواست کے لغوی معنی التماس ، گزارش ، عرض ، التجا ، خواہش اور آرزو کے ہیں۔
درخواست کو عرضی ، عرضداشت اور گزارش نامہ بھی کہتے ہیں۔
درخواست کے مترادف الفاظ سوال ، التماس اور خواہش ہی ۔

اصلاحی طور پر کسی انفرادی یا اجتماعی شکایت ، ضرورت یا مسئلہ کے حل کے لیے کسی افسر یا حاکم کے نام لکھی جانے والی تحریر “درخواست” کہلاتی ہے ۔ در خواست ہمیشہ صاحب اقتدار شخصیت کے نام لکھی جاتی ہے ۔
اردو نثر میں درخواست نویسی خالصتاً دفتری مراسلت میں شمار ہوتی ہے ۔

درخواست کے حصے :
1: آغاز
2 : عنوان
3 : آداب
4: متن
5: اختتام
نیچے دی گئی تصویر میں درخواست کے تمام حصوں کو لکھنے کا طریقہ اور ہر حصے کے نمبر بھی لکھے گئے ہیں ۔
نوٹ: گنتی کے ہندسے اردو میں لکھنا چاہیے ۔
1 ۱
2 ۲
3 ۳
4 ۴
5 ۵
6 ۶
7 ۷
8 ۸
9 ۹
10 ۱۰

(بشکریہ: کلثوم فخر)

Previous articleدرس علم النحو ۔۔۔۔از: مفتی محمد ثناءالہدیٰ قاسمی
Next articleجن کے کردار سے آتی ہے صداقت کی مہک از : رازد اں شا ہد

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here