داعئ اسلام حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی صاحب کی گرفتاری،کیا ہے معاملہ؟

0
540

بتایا جا رہا ہے مولانا کلیم صدیقی صاحب بروز منگل لساڈی گیٹ ہمایوں نگر کی ماشاء اللہ مسجد کے ایک پروگرام میں شرکت کرکے اپنے گاؤں پھلت مظفر نگر واپس ہو رہے تھے،؛ نماز عشاء کے لیے میرٹھ میں رکے، نماز سے فارغ ہو کر جب پھلت کے لیے روانہ ہوئے تو سیکورٹی ایجنسی مولانا سمیت ان کے دیگر رفقاء کو اٹھا کر نا معلوم مقام پر لے گئی ہے،

الزام ہے کہ مولانا کی سرگرمیاں مشکوک ہیں اس لیے انھیں اور دیگر ساتھیوں کو پوچھ گچھ کے لئے نا معلوم مقام پر لے جایا گیا ہے، میرٹھ سے مولانا کا گاؤں پھلت (مظفر نگر) تقریباً پینتالیس منٹ پر واقع ہے، جب چار پانچ گھنٹے گزر گئے تو رشتہ دار اور محبین نے فون سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ تمام ساتھیوں کا فون بند ہے،

جس سے پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا، پھر لساڈی گیٹ پولیس اسٹیشن پر رشتہ دار و عوام کا جم غفیر امنڈ آیا، تاہم پولیس نے بھی سرکاری طور پر مولانا کے اٹھائے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

(مفتی غلام رسول قاسمی)

Previous articleبہار کے 13 اضلاع میں الرٹ جاری!
Next articleجاہ و منصب کی حرص چھوڑیئے،پہلے گھروں میں چولہا جلایئے دوٹوک۔۔از : ریحان غنی

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here