دارالعلوم ندوۃ العلما لکھنؤ کے مؤقر استاذ مولانا حفظ الرحمن قاسمی ندوی کا انتقالِ پرملال

0
186

نئی دہلی: دارالعلوم ندوۃ العلما لکھنؤ کے مؤقر استاذ مولانا حفظ الرحمن قاسمی ندوی کا آج دہلی میں انتقال ہوگیا۔

موصوف گزشتہ کئی ماہ سے بیمار تھے اور الشفا ہسپتال، ابوالفضل میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ مولانا مرحوم دارالعلوم دیوبند اور ندوہ دونوں اداروں کے قدیم فیض یافتہ تھے اور طویل عرصے سے ندوۃ العلما میں عربی زبان و ادب کی تدریس کی خدمت انجام دے رہے تھے۔

مولانا کو عربی،اردو،فارسی و انگریزی سمیت کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا اور ان کی لسانی و ادبی مہارت مشہور تھی۔ ان کا تعلق بہار کے ضلع سہرسہ سے تھا۔ مولانا ندوی نہایت باوقار ، وجیہ و بے لوث شخصیت کے حامل تھے اور ندوے کے مقبول و محبوب اساتذہ میں شمار ہوتے تھے، طلبہ درسی ضروریات کے علاوہ اپنی دیگر ضروریات اور پریشانیوں میں بھی بلا جھجک ان کے پاس پہنچتے اور مولانا ان کی ہر ممکن مدد کرتے۔

مولانا کی وفات سے ان کے تلامذہ و متعلقین اور اہلِ علم و ادب کے حلقے میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Previous articleدعائے سفر کی معنویت از: ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
Next articleبہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کا اہم اعلان!

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here