علی گڑھ11جون(بلاغ18ڈاٹ) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 28 طلبا کو شمالی امریکہ کی غیر سرکاری تنظیم سر سید ایجوکیشن سوسائٹی (SSESNA) کے ذریعہ تعلیمی سیشن 2021-22 کے لئے سرسید گلوبل اسکالر ایوارڈ (ایس ایس جی ایس اے) کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ایس ایس جی ایس اے کے منتخب اسکالرز میں عافیہ (طبیعیات)، آیوش اگروال (مکینیکل انجینئرنگ)، سہریش اختر (طبیعیات)، دانش عالم (طبیعیات)، عائشہ ناصر علوی (لا)، محمد انس (کمپیوٹر انجینئرنگ)، بشریٰ انصاری (بایو کیمسٹری)، محمد مشفق جاوید انصاری (آرکی ٹیکچر)، ثمینہ ارشاد انصاری (نفسیات)، حنا اسلم (الیکٹریکل انجینئر)، محمد عبدالبصیر (طبیعیات)، محمد فہد (الیکٹریکل انجینئرنگ)، عاقب فراز (کامرس)، افراہ فرید (بایو کیمسٹری)، ہرشول گپتا (طبیعیات)، ارسلان حمید (کمپیوٹر انجینئر)، ثمن جعفری (بایوٹیکنالوجی)، فیصل جمال (بایو کیمسٹری)، فرح جاوید (میڈیسن)، شاہ رخ خان (الیکٹریکل انجینئر)، طیبہ خانم (الیکٹریکل انجینئرنگ)، یسریٰ معراج (الیکٹرانکس انجینئرنگ)، مدیحہ نعمان (انگریزی)، کنور محمد صائم (کمپیوٹر انجینئرنگ)، صبا سرور (کمپیوٹر سائنس)، محمد شوگت جہاں شورویے (اکنامکس)، محمد طلحہ (طبیعیات) اور عنبر تنویر (لا) شامل ہیں۔مسٹر سلمان بن کاشف (چیئرمین، ایس ایس جی ایس اے پروگرام) نے کہا کہ ہر سال درخواستوں کے معیار میں بہتری آتی جارہی ہے۔ اگرطلبہ متعلقہ مضامین کے بنیادی تصورات کو سیکھنے اور پلاننگ اور انٹرن شپ کے ذریعہ مجموعی طور پر اپنا پروفائل بہتر بنانے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں تو یہ تنظیم آنے والے سالوں میں طلبا کی بہتر خدمات انجام دے سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پروگرام کو وسعت دینے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال آرٹس، کامرس، ہیومینٹیز، سائنس، میڈیسن، لائف سائنسز اور انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی فیکلٹیوں سے ریکارڈ تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ہر مضمون کے ماہرین نے آزادانہ طور پر درخواستوں کی جانچ کی اور شارٹ لسٹ طلبہ کو سخت انتخاب کے عمل کے تحت آن لائن انٹرویو کے لئے بلایا گیا۔مسٹر کاشف نے کہا کہ اس سال انٹرویو پینل میں شامل امریکہ کی معزز یونیورسٹیوں کے متعدد اساتذہ میں ڈاکٹر فرحان احمد (ہنی ویل انٹرنیشنل آئی این سی)، پروفیسر ابرار عالم (آرکنساس اسٹیٹ یونیورسٹی)، پروفیسر نواب علی (یونیورسٹی آف آرکنساس)، پروفیسر عاصم انصاری (کولمبیا یونیورسٹی)، ڈاکٹر رُچی دانا (ڈانا کارپوریشن)، ڈاکٹر شبیح حسن (ڈیلوس)، پروفیسر سید ہشام (مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی)، پروفیسر شاکر حسین (ینگسٹاؤن اسٹیٹ یونیورسٹی)، ڈاکٹر افضال حسین (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)، پروفیسر اسد اللہ خان (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)، ڈاکٹر سعید محمد (فرریکشنیشن ریسرچ آئی این سی)، ڈاکٹر احسن منیر (ورٹیکس فارماسوٹیکلس ، آئی این سی)، پروفیسر سلطانہ نہار (اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی)، پروفیسر بشرا صابری (جانز ہاپکنز یونیورسٹی)، پروفیسر یاسمین سیکیہ (ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی) اور پروفیسر ثمینہ سلیم (یونیورسٹی آف ہیوسٹن) شامل ہیں۔(بشکریہ ہندوستان اردو ٹائمز)