سیوان میں ترقئ اردو ضلع کمیٹی کی اہم میٹنگ

0
169

(سیوان پریس ریلیز) 18 جولائی 2021 بروز اتوار بمقام زاک ملٹی ہاسپٹل سیسون ڈھالا سیوان میں ترقئ اردو ضلع کمیٹی سیوان کے صدر ڈاکٹر خواجہ احتشام احمد کی صدارت میں ایک اہم بیٹھک ہوئی جس میں 2 اگست سن 2021 کو ترقئ اردو کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں امارتِ شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ سے ایک وفد کی تشریف آوری دار القضاء امارتِ شرعیہ سیوان میں ہو رہی ہے،اسی سے متعلق ایک مشاورتی میٹنگ ترقئ اردو ضلع کمیٹی کے ذمہ داروں کی ہوئی جس میں 2 اگست کو ہونے والی میٹنگ میں ضلع کمیٹی کے ارکان و بلاک صدور کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، جن بلاکوں میں اب تک ترقئ اردو کے سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے، اس کیلئے سبھی ارکان نے فکرمندی ظاہر کی، اور جلد سے جلد بلاک کمیٹی کی تشکیل ہو اس کیلئے ہر ممکن تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی، لہٰذا تمام ترقئ اردو ضلع کمیٹی کے ارکان سے مخلصانہ اپیل ہے کہ 2 اگست کو ہونے والی اس اہم میٹنگ میں ضرور تشریف لائیں۔

اور اس میٹنگ میں خاص طور سے شرکت کرنے والوں میں ڈاکر ظفر کمالی صاحب، پروفیسر محمود حسن صاحب، ڈاکٹر ارشاد احمد، مولانا ذبیح اللہ صاحب، عبد السلام سیوانی، ڈاکٹر زاہد سیوانی، کلیم سیوانی، اورحافظ زبیر عاصم موجود رہے۔

(حافظ محمد زبیر عاصم سیکریٹری ترقئ اردو ضلع کمیٹی سیوان)

Previous articleشاد عظیم آبادی کی شاعرانہ عظمت از:ڈاکٹر احمد علی جوہر
Next articleرمز عظیم آبادی کی نظم گوئی از: ڈاکٹر محمد سراج اللہ تیمی

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here