حکومت کسانوں کے قاتلوں کو تحفظ دے رہی ہے: کجریوال

3
91

نئی دہلی ، 6 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے کہا کہ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسان مارے گئے اور حکومت اب قاتلوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے کجریوال نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کسانوں کو دن کی روشنی میں گاڑیوں سے کچل دیا گیا اور اس معاملے کے مجرم ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ہیں اس معاملے میں جس طرح قاتل کو بچایا جا رہا ہے ایسا صرف ہندی فلموں میں دیکھا جاتاتھا پوری حکومت قاتل کو بچانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی لیڈر یا بڑا آدمی ہے تو کیا وہ کسی کو کچل دے گا۔

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ پورا ملک لکھیم پور کھیری کی حقیقت جاننا چاہتا ہے ، لہذا آپ کسانوں کا درد بانٹیں اور سچ کو سامنے آنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کیا چھپایا جا رہا ہے ، اپوزیشن کے رہنماؤں ، صحافیوں کو موقع پر جانے سے روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک ایک طرف آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے اور دوسری طرف وہ لوگ جو غمزدہ کسانوں سے ملنے جا رہے ہیں انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

مسٹر کجریوال نے کہا کہ ایک سال سے کسان سرحد پر بیٹھے ہیں ، ان میں سے چھ سو کسانوں کی موت ہوچکی ہے اور اب ان کو گاڑیوں سے کچلا جارہاہے ، کسانوں سے اتنی نفرت کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ لکھیم پور میں کسانوں کو کچلا نہیں گیا بلکہ پورا نظام کچل دیا گیا۔

یواین آئی،اظ

Previous articleالحاج عبدالرحیم انصاری کی تصنیف حقائق( حصہ دوم) میری نظر میں از: انوارالحسن وسطوی
Next articleسپریم کورٹ کا بڑا قدم

3 COMMENTS

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here